بلوچستان کی طرز پر کراچی کے نوجوانوں کوعام معافی دی جائے : مصطفی کمال
کراچی (اسٹاف رپورٹر)ٹی وی انڈسٹری کے معروف اداکار مانی سمیت ایم کیو ایم کے مختلف یو سی چیئرمین نے پاک سر زمین پارٹی میں شمولیت کا اختیار کر لی یہ انہوں نے ایک پر ہجوم پریس کانفرنس میں کیا اس موقع پر چیئرمین پی ایس پی مصطفی کمال نے کہا کہ پی ایس پی کے چیئر مین سید مصطفی کمال نے کہاکہ مہاجر تو اب جاگے ہیں اپنا سب کچھ دے دیا70 لاکھ آبادی کم گنی گئی ایم کیو ایم والے منہ میں لڈو رکھ بیٹھے رہے یہ ہماری زمہ داری نہیں تھی لیکن ہم نے کراچی والوں کا مقدمہ لڑا،تاثر دیا جا رہا تھا کہ ہم الیکشن ملتوی کرانا چاہتے ہیں اس لیے چیف جسٹس سے درخواست کی کہ اس کہ سنوائی الیکشن کے بعد کریں اورہم پر امید ہیں کہ کراچی کو اعلیٰ عدلیہ سے اس کا حق دلوائیں گے ،چیف جسٹس سے اپیل کرتا ہوں کہ پاکستان کوارٹرز کے رہائشیوں کا مسئلہ ایک مرتبہ سن لیں غریبوں کے سر سے چھت چھن جائے گی وہاں لوگ چالیس چالیس سال سے آباد ہیں اور پاکستان بنانے والوں کی اولادیں ہیں ان کے ساتھ انسانی ہمدردی کی بنیاد پر یہ زیادتی بند کی جائے،انہوں نے کہاکہ پی ایس پی کی کوششوں سے شہداء قبرستان میں لاشیں جانے کا سلسلہ رک گیاہم نہیں ہوتے تو 300 کے بجائے 3 ہزار لوگ لاپتہ ہوتے ہم نے ہی مطالبہ کیا تھا کہ بلوچستان کے طرز پر کراچی کے نوجوانوں کو بھی عام معافی دی جائے۔انہوں نے کہا کہ ایم کیو ایم کے جن لوگوں نے ہمارے کارکنوں کو مختلف علاقوں میں مارا پیٹا ہے میں ان سے کہنا چاہتا ہوں کہ آپ ایسا ہر گز نہ کریں آپ کی ایف آئی آر کٹے گی اور آپ گرفتار ہوجاوگے اور آپ کے یہ نام نہاد رہنماء آپ کے ساتھ کھڑے تک نہیں ہونگے تو خدارا آپ ان لوگوں کے ہاتھ استعمال نہ ہو ڈولفن ہمارا نشان ہے ڈولفن ہر انسان کی جان بچاتی ہے وہ ذات پات دیکھ کر انسانوں کی مدد نہیں کرتی ہمارا کام بھی انسانیت کی خدمت کرنا ہے انہوں نے کہاکہ چند دنوں سے نام نہاد کئی پارٹیوں میں بٹ جانے والی ایم کیو ایم الزام لگا رہی ہے کہ انتظامیہ ان کے ساتھ زیادتی کر رہی ہے حقیقت یہ ہے کہ کوئی زیادتی نہیں ہورہی بلکہ ایم کیو ایم اس شہر کے رہنے والوں کے ساتھ گزشتہ کئی دھائیوں سے زیادتی کر رہی ہے لیاقت آباد کے علاقے ٹنکی گراونڈ میں جاکر جلسہ تو کر سکتے ہیں جبکہ اس کے اطراف ٹوٹی سڑکیں ابلتے ہوئے گٹر اورکچرا ان لوگوں کو نظر نہیں آتا لیکن ایک پیپلز پارٹی کے جلسے پر جاگ مہاجر جاگ کا نعرہ لگادیا جاتا ہے انہوں نے کہا کہ ہم جب سے واپس آئے ہم سب کمیونیٹیز کے پاس گئے ہماری کاوشوں سے شہداء قبرستان کو تالا لگ گیا ہم نے لوگوں کو سمجھایا ہے ورنہ اس شہر میں اور لوگ لاپتہ ہوتے اور اور شہدا قبرستان آباد ہوتے ہم ہی کراچی کے نوجوانوں کیلئے پیکج کی بات کرتے ہیں انہوں نے کہا کہ میں مہاجروں اور پختونوں کے نام نہاد رہنماؤں سے کہنا چاہتا ہوں سیٹوں کی ایڈجسٹمنٹ نہ کرو دلوں کی ایڈجسٹمنٹ کرو اانہوں نے کہا کہ آج ہمارے ساتھ نارتھ ناظم آباد سے یوسی چیئرمین ان کا پورا پینل اپنے پوری برادری کے ساتھ پاک سر زمین پارٹی میں شمولیت اختیار کر رہے ہیں انہوں نے کہا کہ آج ہماری دعوت سن کر لوگ ہمارے ساتھ شامل ہورہے ہیں ہمارے ساتھ آج بہت ہی مشہور آرٹسٹ مانی آج ہمارے قافلے میں شامل ہورہے ہیں انشاء اللہ ہم پہلے فیز میں یہ الیکشن جیتیں گے اور جو لوگ ہمارے ساتھ شامل ہورہے ہیں یہ لوگ استعفوں نہیں لینگے بلکہ جو لوگ آج کہا پی رہے ہیں یہ لوگ ان لوگوں کی جگہ لینگے انہوں نے کہا کہ فاروق ستار صاحب ہی الزام لگاتے ہیں کہ ہمارا میئر 6ارب روپے کا حساب نہیں دے رہا پھر فاروق ستار صاحب ہی کہتے ہیں کہ عامر خان صاحب کے ہاتھ مہاجر شہداء کے خون سے رنگے ہیں انہوں نے کہاکہ ان کے شاہد پاشا ہی الزام لگاتے ہیں کہ ان کے ایک رابطہ کمیٹی کے رکن 25 ہزار ڈالر دے کر ساؤتھ افریقہ میں شکار کیلئے بکنگ کراتے ہیں ان صاحب کی اندرون سندہ ہزاروں ایکڑ زمین ہے آج جو لوگ ہمارے ساتھ شامل ہورہے ہیں ان میں زیادہ تر لوگ ڈسٹرکٹ سینٹرل سے ہیں سے ہیں جن میں لیاقت آباد ٹاؤن سے چیئرمین یو سی 41 اور یوسی اور ان کا تقریبا پورا پینل،شاہنواز بھٹو کالونی سے یو سی 01کے چیئرمین اپنے پورے پینل اور اپنے برادری کے 250 افراد کے ساتھ پی ایس پی میں شمولیت اختیار کر رہے ہیں می ان تمام افراد کو خوش آمدید کہتا ہوں اس مو قع پر ٹی وی انڈسٹری کے معروف اداکار مانی نے کہاکہ پچھلے دنوں جب اس پارٹی نے دوبارہ نعرہ لگایا جاگ مہاجر جاگ کا تو میرا خون کھولا کہ دوبارہ یہ وہ منجن بیچنا شروع کر رہے ہیں اور اب یہ ٹائم بھی آیا کہ میرا جیسا شخص آج یہاں بیٹھ کر سچ بول رہا ہے یہ سب مصطفی کمال کی وجہ سے ہے ان کو ایڈمنسٹریشن چلانا آتی ہیں یہ پہلے بھی کر چکے ہیں اور ہماری تو دعا تھی کہ یہ واپس آئیں اور سب کو آکر سچ بتائیں اور اس شہر کیلئے ضرور کام کریں تو میں آپ سے کہونگا کہ ان لوگوں کو ووٹ دے جو آپ کے درمیان ہیں اور جن کا ماضی آپ کے سامنے ہی انشاء اللہ مجھے تو لگ رہا ہے پی ایس پی بہت بڑے مارجن سے جیتنے والی ہے تو آپ لوگوں کو چاہئے کہ آپ لوگ ان کو ایک موقع ضرور دیںیوسی چیئر مین وحید نے کہاکہ میں نے ڈسٹرکٹ چیئرمین سے کئی بار التجاء کی جن علاقوں سے آپ جیت کر آئے ہیں آپ ان لوگوں کیلئے کچھ کریں تو مجھے یہ ہی لگا کہ یہ لوگ جان بوجھ کر کچھ کرنا ہی نہیں چاہتے اسلئے ہم نے فیصلہ کیا کہ ہم پاک سر زمین پارٹی کے پلیٹ فارم سے کام کرینگے کیونکہ ان کی دور میں جو ترقی ہوئی وہ ہم نے کسی اور ڈور میں نہیں دیکھا انشاء اللہ ہم مصطفی کمال کے شانہ بشانہ کام کرینگے آنے والا دور پی ایس پی کا ہوگا