خیبرپختونخوا کی تاریخ میں پہلی بار دوبارہ حکومت بنائیں گے : پرویز خٹک

خیبرپختونخوا کی تاریخ میں پہلی بار دوبارہ حکومت بنائیں گے : پرویز خٹک

نوشہرہ(بیورورپورٹ)سابق وزیراعلیٰ خیبرپختونخو ا پرویز خٹک نے کہا ہے کہ خیبرپختونخوا میں تحریک انصاف کی سابق حکومت نے جتنے ترقیاتی منصوبے مکمل کئے تھے اس کی صوبے کی تاریخ میں مثال نہیں ملتی تحریک انصاف صوبے کے عوام کی تعاون سے 2018 کے انتخابات میں تاریخ رقم کرنے جارہی ہے اور خیبرپختونخوا کی تاریخ میں پہلی بار تحریک انصاف دوبارہ اس صوبے میں حکومت بنائے گی نوشہرہ کلاں کے عوام کے بارے میں مجھ سے منسوب کیاگیا بیان توڑ موڑ کر پیش کیاگیا ہے میں نوشہرہ کلاں اور پورے ضلع نوشہرہ کے عوام کا دل سے احترام کرتاہوں ان خیالات کا اظہار انہوں نے تحصیل روڈ نوشہرہ کلاں میں قاضی منیر الحق کی رہائشگاہ پر شمولیتی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر قاضی منیرالحق اور ان کے بیٹے قاضی وقارالحق نے تحریک انصاف میں شمولیت کااعلان کیا اس موقع پر قاضی واجد الحق بھی موجود تھے جبکہ یہ شمولیت ضلعی ممبر قاضی واجد الحق کی کوشش سے ہوئی انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کی حکومت نے صوبے کی ترقی کے لیے اتنے اہم معاہدے کئے ہیں جس کی تاریخ میں مثال نہیں ملتی۔یہی وجہ ہے کہ مخالفین کی نیندیں حرام ہوچکی ہے۔ کارکن تحریک انصاف کا سرمایہ ہیں اور خیبرپختونخوا کے غیور کارکنوں نے ہمیشہ ہر ریلی ہر جلسے میں اپنی قوت کابھر پور مظاہرہ کیا جو نہ صر ف پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان بلکہ پی ٹی آئی کی صوبائی حکومت پر بھر پور اعتماد کا مظہر ہے۔پی ٹی آئی کی صوبائی حکومت صوبے میں صنعتی انقلاب کے ذریعے صوے سے بے روزگاری ، توانائی اور اقتصادی بحران کا خاتمہ کرکے معاشی انقلاب برپا کرنے جاری ہے سی پیک خیبرپختونخوا میں گیم چینجر ثابت ہوگاآنے والا دور پی ٹی آئی کا ہوگا۔

مزید : کراچی صفحہ اول