بٹ خیلہ ،ن لیگ کو زبردست دھچکا ،حاجی رضا خان خاندان سمیت پی ٹی آئی میں شامل
بٹ خیلہ (بیورورپورٹ) بٹ خیلہ میں مسلم لیگ(ن)کوزبردست دھچکہ سینئرراہنماحاجی رضاخان اپنے خاندان سمیت مستعفی ہوکرپاکستان تحریک انصاف میں شامل ہوگئے اس سلسلے میں گزشتہ روز ان کے رہائش گاہ پرایک تقریب منعقد ہوئی تقریب سے صوبائی اسمبلی کے نامزدامیدوار شکیل خان ایڈوکیٹ حاجی ایوب خان امیرباچا اورزوارخا نے خطاب کرت ہوئے کہاکہ کرپشن کے بے تاج بادشاہ اورپی پی پی کے نامزدامیدوار ہمایون خان نے اپنے دورحکومت میں ریکارڈکرپشن کی وجہ سے اب عوام کاسامنا بھی نہیں کرسکتے اوررات کی تاریکی میں لوگوں کے پاس جاکر ووٹ کے حصول کیلئے منت سماجت کررہے ہیں انہوں نے کہاکہ پانچ سال میں بھی وزیررہ چکاہے اورہمایون خان بھی وزیرخزانہ رہ چکاہے میں عوام کے عدالت میں اپنے اپ کوپیش کرکے مسجد میں قران پاک پرہاتھ رکھ کردعوے سے کہتاہوں کہ میں نے کرپشن نہیں کی ہے اورہمارے مدمقابل ہمایون خان مسجد میں جاناتودرکنارصر ف اورصرف عوام کے سامنے یہ کہہ دیں کہ میں نے کرپشن نہیں کی ہے اپنے کاغذات واپس لونگا انہوں نے کہاکہ عوام بیدارہے اورکسی کے دھوکے میں نہیں ائیں گے اور25جولائی کوجیت پاکستان تحریک انصاف کے امیدواروں کی ہوگی۔اس موقع پرشکیل خان نے پارٹی میں شامل ہونے والے حاجی رضا خان کوپارٹی کی ٹوپی پہنادی گی۔
Back to Convers