نواز شریف اور ن لیگ ملک کے غیو ر عوام کے دلوں کی دھڑکن ہیں : جمشید مہمند

نواز شریف اور ن لیگ ملک کے غیو ر عوام کے دلوں کی دھڑکن ہیں : جمشید مہمند

شیرگڑھ (نامہ نگار) مسلم لیگ (ن) این اے 22اور پی کے 55سے نامزد امیدوار جمشید خان مہمند نے کہاہے کہ مسلم لیگ (ن) اورمیاں نواز شریف سے محبت پاکستان کے غیور عوام کے دلوں میں ہے 25جولائی کوپاکستانی عوام ان تمام سازشوں کا ووٹ کے ذریعے جواب دیگی اگلی باری پھر مسلم لیگ (ن) کی ہے مسلم لیگ (ن) نے استحکام پاکستان کے لئے ناقابل فراموش کارنامے سرانجام دئیے ہیں جس کی زندہ مثالیں عوام کے لئے باعزت روزگار،سکولز،کالجز، بجلی لوڈ شیڈنگ خاتمہ،موٹرویز،ائیرپورٹس کی تعمیراور ایٹمی دھماکے ہیں پی کے 55کے گھرگھر کو سوئی گیس کی سہولت کی فراہمی کے اربوں روپے کے منصوبے مسلم لیگ (ن) کے پختونوں کے ساتھ ہمدردی اور محبت کا مظہر ہے وفاقی حکومت کے پی کے 55میں جاری اربوں روپے کے ترقیاتی منصوبوں کی تکمیل کو ممکن بنانے کے لئے مسلم لیگ کے امیدواروں کو اپنا قیمتی ووٹ دیں کر کامیاب بنادیں عوام ہمارے ساتھ ہیں جیت نے ہمارے دروازے پر دستک دی ہے وہ گزشتہ روز لوند خوڑ میں حجرہ سجاد ممبر میں ایک بڑے شمولیتی جلسے سے خطاب کررہے تھے اس موقع پر جانباز تنظیم کی پوری کابینہ اور ارکان نے سجاد ممبر کی قیادت میں مسلم لیگ (ن) میں شمولیت کا اعلان کیا شمولیتی جلسے سے فیاض علی خٹک،حاجی شیر علی،دستاویز خان،محمد اسلام،توفیق بابو،ممتاز علی خان حشمت علی اور مختار ممبر نے بھی خطاب کیا انہوں نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ نے بنائی ہے اور پاکستان مسلم لیگ کے بغیر نامکمل ہوگا مسلم لیگ (ن) استحکام پاکستان کی ضمانت ہے انہوں نے کہاکہ عوام اپنے اور پرائے میں فرق کرسکتی ہیں مسلم لیگ اس لئے پاکستان اور پاکستانی عوام کے دکھ درد کا احساس کرسکتی ہے کہ پاکستان مسلم لیگ کا بچہ ہے مسلم لیگ اپنے خون پر کبھی بھی آ نچ آنے نہیں دے گی میاں شہباز شریف پاکستان کے وزیراعظم ، انجینئر امیر مقام صوبہ خیبر پختونخوا کے آئندہ وزیراعلیٰ ہوں گے جبکہ این اے 22سے منتخب ہوکرجمشید خان مہمند وفاقی وزیرہوں گے اصل میں جمشید خان مہمند نہیں این اے 22کا ہر بچہ ،بوڑھا اور جوان وفاقی وزیر ہوں گے

مزید : پشاورصفحہ آخر