ڈیرہ ،گھریلو تنازعہ پر 3 افراد زخمی

ڈیرہ ،گھریلو تنازعہ پر 3 افراد زخمی

ڈیرہ اسماعیل خان (بیورورپورٹ)بچوں کی لڑائی کے تنازعے پرتھویافاضل میں 2افراد نے فائرنگ کرکے ایک ہی خاندان کے 3افراد کو زخمی کردیا‘مقدمہ درج ۔ تفصیلات کے مطابق تھانہ کینٹ میں نورعلی بنوچی ولد غلام حسین سکنہ انڈس کالونی نے رپورٹ درج کرائی ہے کہ میرے بھانجے عارف نے گھر میں آکر بتایاکہ مجھے عبدالرؤف عرف فوجی مروت سکنہ گلوٹی حال تھویافاضل اوراحمد نوازسکنہ تھویافاضل نے ماراپیٹاہے جس کاگلہ کرنے کے لیے جب ہم لوگ نورعلی بنوچی کے پاس گئے تو انہوں نے ہم پر آتشیں اسلحہ سے فائرنگ کردی جس سے میں ،میرابھائی اصغراورمیری ہمشیرہ پروین زوجہ شریف زخمی ہوگئے ۔ کینٹ پولیس نے اس واقعہ کا مقدمہ درج کرکے احمد نوازکوگرفتارکرلیا۔

مزید : پشاورصفحہ آخر

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...