عمران خان نے عوام میں شعور اور بیداری پیدا کی،خالد مہمند

عمران خان نے عوام میں شعور اور بیداری پیدا کی،خالد مہمند

تنگی(نامہ نگار)پاکستا ن تحریک انصاف کے حلقہ پی کے 56کے امیدوار خالد خان مہمند نے کہا ہے کہ عمران خان نے عوام میں شعور اور بیداری پیدا کی اور 25جولائی کے دن یہ باشعور عوام بیٹ پر مہر لگار تبدیلی لائی گی ۔عمران خان ملک اور ادراوں کو مضبوط اور خود مختار بنانا چاہتے ہیں جبکہ کرپشن کا خاتمہ ہمارا اولین ترجیح ہوگی یہ باتیں انہوں نے گزشتہ روز حلقہ پی کے 56کے علاقہ مارغان میں ایک شمولیتی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے کیں ۔اس موقع پر جماعت اسلامی ظاہرشاہ ،سید عالم ،ارشد علی ،احمد علی ،نور حمید ،انور علی ،صاحب گل ،ظہیر اللہ ،اے این پی سے گلاب، آدم خان ،خان محمد جبکہ قومی وطن پارٹی سے نسیم ،مختیار ،سلیم خان ،خیروں ،اختر گل اور وزیر گل نے پی ٹی آئی میں شمولیت کا اعلان کیا ۔شمولیتی جلسہ سے حلقہ این اے 23کے امیدوار ملک انور تاج ،تحصیل نائب ناظم میاں مشتاق اور دیگر نے بھی خطاب کیا ۔خالد مہمند کا کہنا تھا کہ سابقہ حکمرانوں کی ناقص پالیسیوں کی بدولت آج ڈالر بلند ترین سطح پر پہنچ گیاہے ،۔نوازشریف ،اسفندیارولی اور مولانا فضل الرحمن نے ملک کو دونوں ہاتھوں سے لوٹ لیا ۔ پی ٹی آئی حکومت نے صوبہ کے پی کے کے غریب عوام کیلئے صحت کار ڈ جیسا عظیم منصوبہ شروع کرکے غریبوں کے دل جیت لئے ۔انہوں نے کہا کہ 25جولائی کو عوام بیٹ پر مہر لگا کر ملک میں پی ٹی آئی کے حکومت قائم ہوگی ۔

مزید : پشاورصفحہ آخر

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...