ذوالفقار علی بھٹو شہید نے غریب عوا م کو زبان دی : سینیٹر فرحت اللہ بابر

ذوالفقار علی بھٹو شہید نے غریب عوا م کو زبان دی : سینیٹر فرحت اللہ بابر

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


سخاکوٹ( نمائندہ پاکستان) پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی جنرل سیکرٹری سینٹر فرحت اﷲ بابر نے کہا ہے کہ مرکزی چےئرمین بلاول بھٹو زرداری حلقہ این اے 8ملاکنڈ سے کامیاب ہو کر وزیر اعظم بنیں گے جس سے ملاکنڈ میں ترقی کے نئے دور کا آغاز ہوگا ۔ شہید ذوالفقار علی بھٹو کے نواسے اور شہید بے نظیر بھٹو کے بیٹے کی ملاکنڈ سے الیکشن لڑنا ملاکنڈ کے عوام کے لئے اعزاز کی بات ہے کیونکہ اسی خاندان نے ملاکنڈ سمیت پورے پاکستان کے غریب عوام کے لئے جانوں کے نذرانے پیش کئے اور کبھی انہیں دُنیا کے سامنے جھکنے نہیں دیا ۔بھٹو شہید نے غریب عوام کو زبان دی جس کی وجہ سے آج ملک بھر کے غریب عوام سر اُٹھا کر جے رہے ہیں اور اپنے جائیدادوں کے مالک ہیں ۔ عام انتخابات میں بھاری مینڈیٹ سے کامیابی پی پی پی جبکہ عبرتناک شکست مخالفین کا مقدر ہے اور انشاء اﷲ اس دفعہ خیبر پختونخواہ کا وزیر اعلیٰ ملاکنڈ سے ہونے کا امکان ہے اور مسلسل تین مرتبہ صوبائی اسمبلی کا نشست جیتنے والے سید محمد علی شاہ باچہ وزیر اعلیٰ خیبر پختونخواہ بننے کے حقدار ہے ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے یونین کونسل کوپر پی کے 19ملاکنڈ میں ایک بڑے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ جلسے سے حلقہ پی اے 19ملاکنڈ کے اُمیدوار اور مسلسل تین مرتبہ صوبائی نشست جیتنے والے سید محمد علی شاہ باچہ ، حلقہ این اے 8سے بلاول بھٹو زرداری کے فوکل پرسن اور سابق صوبائی وزیر اعظم خان آفریدی ، ضلعی ناظم اور پی پی پی کے ضلعی صدر سید احمد علی شاہ ، تحصیل ناظم عبد الرشید بھٹو ، حاجی نادر خان ، لعل محمد اور محمد یونس خان سمیت ممبر ضلع کونسل سفید خان دریاب نے بھی خطاب کیا ۔ اس موقع پر فرحت اﷲ بابر نے مرکزی چےئرمین اور حلقہ این اے 8ملاکنڈ سے اُمیدوار بلاول بھٹو زرداری کا پیغام پہنچایا جس میں بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ ملاکنڈ میں ٹاپ کلاس یونیورسٹی ، میڈکل کالج بنانے سمیت یہاں کے نوجوانوں کو روزگار کے مواقع فراہم کرینگے جبکہ ملاکنڈ لیویز اپنے موجودہ حیثیت پر بحال رہے گی اور ان کے تنخواہوں اور مراعات میں اضافہ کیا جائیگا جبکہ ملاکنڈ کے گھر گھر سوئی گیس پہنچائی جائیگی ۔ فرحت اﷲ بابر نے کہا کہ ملاکنڈ منی لاڑکانہ نہیں بلکہ پورا لاڑکانہ ہے اس لئے بھٹو خاندان ہر جیالے اور ہر شہری کو بھٹو سمجھتا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ پی پی پی واحد پارٹی ہے جس نے الیکشن سے قبل منشور کا اعلان کیا ہے ۔ اس موقع پر سابق صوبائی وزیر اعظم خان آفریدی اور حلقہ پی کے 19ملاکنڈ سے اُمیدوار سید محمد علی شاہ باچہ نے کہا کہ ملاکنڈ کے عوام کی خوش قسمتی ہے کہ بھٹو خاندان کا چشم و چراغ یہاں سے عام انتخابات میں حصہ لے رہے ہے کیونکہ بھٹو خاندان کی قربانیاں عوام کے سامنے ہیں ۔ مقررین نے کہا کہ پی ٹی آئی کے صوبائی نے صوبے کو بیس سال پیچھے دھکیل دیا ہے اور نوجوانوں کو اخلاقی دائرہ سے نکال کر فرسودہ سیاست متعارف کروایا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کے ممبران نے عوام کے مسائل حل کرنے کی بجائے صرف اور صرف تنخواہیں اور مراعات حاصل کئے ہیں ۔