پی ٹی آئی نے نظریاتی کارکنوں کو نظر انداز کر کے پیرا شوٹ سے اترنے والوں کو ٹکٹ دیئے : آفتاب شیر پاؤ
تنگی(نامہ نگار)قومی وطن پارٹی کے مرکزی چیئرمین اور حلقہ این اے 23کے امیدوار آفتاب احمد خان شیرپاؤ نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی نے نظریاتی کارکنوں کو نظرآنداز کرکے پیراشوٹ سے اترنے والوں کو ٹکٹ دئے ۔قومی وطن پارٹی نے سرمایہ دار اور جاگیرداروں کے برعکس اپنے غریب نظریاتی کارکنوں کو ٹکٹ دئے یہ باتیں انہوں نے گزشتہ روز حلقہ این اے 23کے علاقہ یونین کونسل شوڈاگ گنجی ڈاگ میں شمولیتی جلسہ ے خطاب کرتے ہوئے کیں ۔اس موقع پر پاکستان مزدور کسان پارٹی کے رہنماء حاجی رحیم گل اپنے درجنوں ساتھیوں سمیت کیوڈبلیو پی میں شمولیت کا اعلان کیا جبکہ اے این پی کے ہتم خان ،عبداللہ ،زرشاد،اعجاز ،احسان اللہ ودیگر نے عوامی نیشنل پارٹی سے قومی وطن پارٹی میں شامل ہوگئے ۔آفتاب احمد خان شیرپاؤ نے نئے شامل ہونے والوں کو پارٹی کے ٹوپیاں پہنائے ۔جلسہ میں حلقہ پی کے 56کے نامزد امیدوار سکندر شیرپاؤ ،وطن کور شیرپاؤ کے انچارج حاجی شاہ جہان ،حاجی غنی الرحمن ،امجد علی ،حاجی دوست محمد و دیگر بھی موجود تھے ۔آفتاب شیرپاؤ کا جلسہ سے خطاب میں کہنا تھا کہ عوامی نیشنل پارٹی کے دور میں کرپشن کو پروان چڑھا اور ایس ایم ایس اور ایزی لوڈ کا کلچر متعارف ہوا ۔نوکریاں بیچی گئی پیسوں کے بغیر کوئی کام نہیں ہورہاتھا ۔انہوں نے کہا کہ انصاف کے نعرے لگانے والوں نے اپنے نظریاتی کارکنوں کیساتھ بے انصافی کی اور نظریاتی کارکنوں کو نظرآنداز کرکے پیراشوٹ والوں کو ٹکٹ تھما دئے ۔علاقے میں قومی وطن پارٹی نے سب سے زیادہ ترقیاتی کام کئے اور لوگوں کو ہزاروں کی تعداد میں نوکریاں دیں ۔اے این پی ،ایم ایم اے اور پی ٹی آئی نے سرمایہ دار اور جاگیردار وں کو پارٹی کے ٹکٹیں دیں جبکہ قومی وطن پارٹی نے سکے برعکس اپنے نظریاتی کارکنوں کو الیکشن لڑنے کیلئے اپنے امیدوار نامزد کئے ۔جلسہ سے حاجی رحیم گل اور غنی الرحمن نے بھی خطاب کیا ۔