خواجہ وجیہ الدین کی بطور رجسٹرار پشاور ہائی کورٹ پشاور تعیناتی
پشاور( سٹاف رپورٹر)چیف جسٹس پشاور ہائی کورٹ پشاور نے ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج/جج بنکنگ کورٹ۔Iپشاور خواجہ وجیہ الدین کی فور ی طور پر واپسی اور عوامی مفاد میں فوری طور پر اُن کی بحیثیت رجسٹرار پشاور ہائی کورٹ تعیناتی کے احکامات جاری کئے ہیں۔دریں اثناء دسٹرکٹ اینڈ سیشن جج خواجہ وجیہ الدین نے چیف جسٹس پشاور ہائی کورٹ پشاور کے حکم کی پیروی کرتے ہوئے 9جولائی 2018ء سے رجسٹرار پشاور ہائی کورٹ پشاور کے عہدے کا چارج سنبھال لیا ہے۔