شیر گڑھ ،بھتہ خور رنگے ہاتھوں گرفتار ،40 ہزار رقم برآمد

شیر گڑھ ،بھتہ خور رنگے ہاتھوں گرفتار ،40 ہزار رقم برآمد

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


شیرگڑھ (نامہ نگار) لوندخوڑ پولیس نے بھتہ خور کو رنگے ہاتھوں گرفتار کرکے ان کے قبضے سے چالیس ہزار روپے برآمد کرلئے تفصیلات کے مطابق اے ایس پی تخت بھائی عثمان ٹیپو کے دفتر سے جاری ہونے والے پریس ریلیز کے مطابق لوندخوڑ پولیس نے بھتہ خور ناصر جمال ولد نورجمال سکنہ لوندخوڑ کو اس وقت رنگے ہاتھوں گرفتار کرلیا جب وہ عثمان ولد گل ولی سکنہ لوندخوڑ گلمیرہ جمال آباد سے چالیس ہزار روپے بھتہ لے رہاتھا پولیس نے بھتہ خور کو گرفتار کرکے ان کے خلاف پرچہ درج کرلیا اے ایس پی عثمان ٹیپو نے خبردار کیاہے کہ سرکل تخت بھائی کے حدود میں بھتہ خوروں اور سماج دشمن عناصر کے ساتھ آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا پرامن شہریوں اور سفید پوشوں کو پولیس اپنی جان پر کھیل کر تحفظ فراہم کرے گی امن وامان میں خلل ڈالنا کسی بھی صورت میں ناقابل برداشت ہے سرکل تخت بھائی میں جرائم پیشہ افراد کے لئے کوئی جگہ نہیں