این اے 43 میں متحدہ مجلس عمل کا وجود ہی نہیں ،حاجی زرنور آفریدی
ضلع خیبر ( بیورورپورٹ )جماعت اسلامی کے نامزدامیدوار حاجی زرنور آفریدی نے شنواری میرداد خیل میں ایک کارنر میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ این اے 43 میں متحدہ مجلس عمل کا وجود نہیں اس لئے جماعت اسلامی کی طرف سے آزاد حیثیت سے الیکشن لڑ رہے ہیں انہوں نے کہا کہ بہت جلد بڑے جلسوں کا آغاز کر کے عوام کے سامنے اصل مسائل رکھیں گے اور قوم کو بتائیں گے کہ حق اور سچ کا ساتھ دیکر مگر مچھوں کے شکار نہ ہوں انہوں نے الیکشن کمیشن کی کمزوریوں پر بھی کڑی تنقید کی اور کہا کہ الیکشن قوانین اور ضابطہ اخلاق پر عمل درآمد نہیں ہو رہا جس کی وجہ سے عوام میں مایوسی پھیل رہی ہے زرنور آفریدی نے انتخابی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جو امیدوار الیکشن کے اس موسم میں بھی علاقے میں پانی اور بجلی کے بحران پر خاموش ہیں ان سے مستقبل میں بھی کسی خیر کی توقع نہیں اس لئے عوام آزمائے ہوئے تمام سرمایہ داروں کاروباری امیدواروں کو مسترد کرکے شکست سے دوچار کریں تاکہ وہ آئندہ بھی سامنے نہ آسکے زرنور آفریدی نے کہا کہ این اے 43 میں کوئی متحدہ مجلس عمل نہیں اس لئے جماعت اسلامی کے امیدوار کو ووٹ دے کر اسلامی اور خوشحال پاکستان کی بنیاد رکھیں اس موقع پر متعدد افراد نے جماعت اسلامی میں شمولیت کا اعلان کر دیا۔۔۔۔