انجینئر شرافت کا اے این پی اور ن لیگ کے امیدوار کی حمایت کااعلان

انجینئر شرافت کا اے این پی اور ن لیگ کے امیدوار کی حمایت کااعلان

بریکوٹ (نمائندہ پاکستان)پاکستان تحریک انصاف تحصیل بریکوٹ کے سابق صدر انجینئر شرافت علی نے این اے 3 پر ANP کے عبدالکریم خان،پی کے 6 پر PML.N کے امیدوار حبیب علی شاہ، پی کے 7 پر عوامی نیشنل پارٹی کے امیدوار وقاراحمد خان کے حمایت کا اعلان کر دیا۔پی کے 6 پر پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار ڈاکٹر امجدکے خلاف اور حبیب علی شاہ کیلئے تمام تر توانائیاں اور دستیاب وسائل بروئے کارئیں گے۔ ان خیالات کااظہار پاکستان تحریک انصاف تحصیل بریکوٹ کے سابق صدر انجینئر شرافت علی نے، جاوید خان زمان ، سلطانی روم باچا،سابق کونسلر عدالت خان ممبر ، ویگر سینکڑوں کارکنوں کے ہمرا ایک پر ہجوم پر یس کانفر نس سے خطاب کرتے ہو ئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ 23 فروری 2014 کو مقامی ایم پی اے و اس وقت کے ضلعی صدر ڈاکٹر امجد کے ایما پر پاکستان تحر یک انصاف کے قیادت نے پارٹی رکینت ختم کر دی۔ گزشتہ 4 سالوں سے مسلسل رکنیت بحالی کیلئے ہر قسم کو شش کی مگر مقامی ایم پی اے ہر جگہ پر روکاوٹ بن کر پارٹی رکنیت دوبارہ بحال نہ ہو سکا ۔اور نہ ہی کسی نے دوبارہ رابطہ کر نے کی زحمت تک نہیں کی، پارٹی کیلئے قربانیاں کسی سے پوشیدہ نہیں بلکہ پورے علاقے کے عوام گوا ہیں۔ پا کستان تحریک انصاف ضلع سوات کے صدر فضل حکیم اور جنرل سیکرٹری عزیزاللہ گران برائے نام ہیں انہوں نے بھی تاحال رابطہ نہیں کیا ۔حتیٰ کہ تحصیل بریکوٹ کے سطح پر ناراض کارکنوں کومنانے کیلئے تشکیل کردہ کمیٹی نے بھی رابطہ تک نہیں کیا۔ اکیلہ شخص نہیں ہوں ۔ اللہ کے فضل و کرم سے و سیع دوست حلقہ احباب سے تعلق رکھتا ہوں اور سینکڑوں پارٹی کارکنان ہر وقت رابطے میں ہیں ۔انشااللہ 25 جولائی رات 10بجے تک دو ھ کا دوھ پا نی کا پانی ہو جا ئے گا، انہوں نے کہا کہ میں اس وقت پارٹی کا نہیں بلکہ امیدواروں پی کے 6 پر حبیب علی شاہ پی کے 7 پر وقار احمد خان، این اے 3 پر عبدالکریم خان کے حمایت کااعلان کرتا ہوں ۔ اس الیکشن میں اس شخص کا بھر پور مخالفت کروں گا جس نے ہمارے بزرگوں کی بے عزتی کی اور ہمارے علاقے کے عوام کیبے عزتی کی ہے ۔ انہوں نے کارکنوں پر زور دیا کہ این اے 3 پر عوامی نیشنل پارٹی امیدوار عبدالکریم خان،پی کے 6 پر پاکستان مسلم لیگ (ن) کے امیدوار سید حبیب علی شاہ۔ پی کے پر عوامی نیشنل پارٹی کے امیدوار وقار احمد خان کیلئے ڈور ٹو ڈور مہم چلا ئیں اور بھاری اکثریت سے کامیابی کیلئے تمام تر توانائیاں بروئے کالائیں ۔

مزید : پشاورصفحہ آخر