ٹوپی میں جے یو آئی نظریاتی نے جمیعت کی اہم وکٹیں گرا دیں : مولانا خلیل احمد

ٹوپی میں جے یو آئی نظریاتی نے جمیعت کی اہم وکٹیں گرا دیں : مولانا خلیل احمد

ٹوپی(نامہ نگار) جے یو آئی نظریاتی نے جے یو آئی (ف) کے اہم وکٹیں گرا دیں جے یو آئی نظریاتی میں شامل ہو نے والوں میں مولانا گلزار احمد ، مولانا محمود الحق اور مولانا مشتاق احمد شامل ہیں جے یو آئی نظریاتی کامیاب ہو کر اسلامی تشخص کی بھر پور دفا ع کریں گی مولانا خلیل احمد مخلص تفصیل کے مطابق جے یو آئی نظریاتی ، پاکستان پیپلز پارٹی اور پی ٹی آئی نظریاتی کے مشترکہ امید وار این اے 18کیلئے مولانا خلیل احمد مخلص اور پی کے 44 کیلئے طاہر تسلیم خان نے باجا اور بام خیل میں مختلف مقامات پر منعقدہ اجتماعات سے خطاب کیا اس موقع پر جے یو آئی (ف) کے امیر اور صدر متحدہ مجلس عمل کے مولانا گلزار احمد جنرل سیکر ٹری ، مولانا محمود الحق سیکر ٹری مالیات، مولانا مشتاق احمد نے خاندان اور ساتھیوں سمیت جے یو آئی نظریاتی نے شمولیت کا اعلان کر تے ہوئے اس عزم کا اظہار کیا کہ ہم مولانا خلیل احمد مخلص اور طاہر تسلیم خان کی کامیابی کیلئے اپنے پر دن رات ایک کریں گے اور 25 جولائی کو سہہ فریق اتحاد کے دونوں امید واروں کو بھاری اکثریت سے کامیاب کرائیں گے اجتماع سے جے یو آئی کے مرکزی امیر اور سہہ فریق اتحاد کے مشترکہ امید وار مولانا خلیل احمد مخلص نے کہا کہ ہم کامیاب ہو کر اسلامی نظام کی نفاظ کیلئے بھر پور کوشش کریں گے ہماری موجود گی میں آئین کے اسلامی شقوں کو کسی کا باپ بھی چھیڑ نہیں سکے گا مولانا فضل الرحمان اور ان کے ساتھیوں کے موجودگی میں ختم نبوت شک میں ترمیم اور آئین سے 62,63 کا خاتمہ نصرف قابل مزمت ہے بلکہ افسوس کا مقام بھی ہے ۔

Back to Conversion Tool

 

مزید : پشاورصفحہ آخر

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...