جاوید اکبر خان وفات پاگئے

جاوید اکبر خان وفات پاگئے

ڈیرہ اسماعیل خان (بیورورپورٹ)سابق ممبر صوبائی اسمبلی حلقہ پہاڑپورجاوید اکبر خان طویل علالت کے بعد اسلام آباد کے ہسپتال میں انتقال کرگئے ‘مرحوم چارمرتبہ ممبر صوبائی اسمبلی اوروزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے مشیر رہ چکے ہیں ۔گزشتہ الیکشن میںBAکی ڈگری کیس میں نااہلی کے بعد ضمنی الیکشن میں ان کے بیٹے احتشام جاوید اکبر ممبرصوبائی اسمبلی منتخب ہوئے تھے۔ مرحوم کی نمازجنازہ گزشتہ شام پنیالہ سٹیڈیم میں اداکی گئی جس میں ہزاروں افراد نے شرکت کی۔

مزید : پشاورصفحہ آخر