ٹی ایم اے ہنگو کی ٹل روڈ پر تجاوزات کے خلاف کارروائی

ٹی ایم اے ہنگو کی ٹل روڈ پر تجاوزات کے خلاف کارروائی

پشاور( سٹاف رپورٹر)ڈپٹی کمشنر ہنگو شاہ فہد کی ہدایت پر ٹی ایم اے ہنگو نے ٹل روڈ پر تجاوزات کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے تمام عارضی تھڑے اور دکانیں ہٹادیں۔تجاوزات کے خلاف آپریشن کے موقع پر ٹی ایم اے سٹاف کے علاوہ ٹریفک پولیس اہلکاربھی موجود تھے۔ٹی ایم اے کی حد بندی کی خلاف ورزی کرنے والوں میں زیادہ تر سبزی فروش تھے جنہوں نے دکانوں کے باہرتھرے لگاکر سڑک کے حصے پر قبضہ کر رکھا تھا اور ان پر سبزیاں سجا رکھی تھیں جس سے نہ صرف شہریوں کو گزرنے میں دشواری کا سامنا تھا وہیں ٹریفک کی روانی بھی بری طرح متاثر ہورہی تھی۔ٹی ایم اے حکام نے خلاف ورزی کرنے والوں کو2 دن کے اندر اندر اپنی حدود تک محدود ہونے کی ہدایات جاری کیں اور انتباہ کیا کہ ایسا کرنے میں ناکامی پر تمام مالکان نتائج کے خود ذمہ دار ہوں گے۔

مزید : پشاورصفحہ آخر

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...