عام انتخابات کے پر امن انعقاد کیلئے پولیس کا ورکشاپس اور تربیت کا سلسلہ جاری

عام انتخابات کے پر امن انعقاد کیلئے پولیس کا ورکشاپس اور تربیت کا سلسلہ جاری

پشاور(کرائم رپورٹر)پشاور پولیس نے جنرل الیکشن کے حوالے سے ورکشاپس اور تربیت دینے کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے ملک سعد شہید پولیس لائن میں انسپکٹر ز او ر سب انسپکٹر ز سمیت لیڈیز پولیس اہلکاروں کو خصوصی تربیت دینے کا اہتمام کیا۔ جاری تربیتی پروگرامز کے تحت ایس پیز اور ایس ڈی پی اوز کو پہلے ہی الیکشن کوڈ آف کنڈکٹ سے متعلق ٹریننگ دی جاچکی ہے۔ گزشتہ روز ملک سعد شہید پولیس لائن میں انسپکٹر ز او ر سب انسپکٹر ز سمیت لیڈیز پولیس اہلکاروں کو الیکشن کوڈ آف کنڈکٹ کو اس کے اصل روح کے مطابق نافذ کرنے کیلئے خصوصی ٹریننگ کا اہتمام کیا گیا۔خصوصی ٹریننگ کے دوران بریفنگ ،گروپ ڈسکشنز،اور پریزنٹیشنز کے ذریعے الیکشن کو ڈ آف کنڈکٹ سمیت دیگر قوانین سے متعلق اگاہی دی گئی سی سی پی او قاضی جمیل الرحمن نے اس موقع پر میڈیا نمائندوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے واضح کیا کہ عام انتخاباتکا پر امن انعقاد پشاور پولیس کی اولین ترجیح ہے جس کیلئے تمام تر دستیاب وسائل بروئے کا ر لایا جا رہا ہے جبکہ ساتھ ہی افسروں اور اہلکاروں کو الیکشن کوڈ آف کنڈکٹ کے حوالے سے خصوصی تربیتی ورکشاپس اور سمینارز کا انعقاد کیا جا رہا ہیتاکہ الیکشن کے حوالے سے اہلکاروں کو بھر پور اگاہی دی جا سکے ۔خصوصی تربیتی ورکشاپ کے دوران ایس پی کینٹ وسیم ریاض نے شرکاء کو ماضی میں ہوئے انتخابات کو مد نظر رکھتے ہوئے حکمت عملی تر تیب دینے اور انتخابات کے روز مختلف پارٹی روکرز کے درمیان ممکنہ کشید گی کو احسن طریقے سے کنٹرول کرنے کے حوالے سے اگاہی دی ۔ اس موقع پر سی سی پی او قاضی جمیل الرحمن نے میڈی اپر زور دیتے ہوئے کہا کہ وہ بھی آئندہ انتخابات کے پر امن انعقاد کو یقینی بنانے کی خاطر اپنا بھر پور کر دار ادا کرتے ہوئے عوام میں ووٹ کی اہمیت سے متعلق اگاہی و شعور اجاگر کرنے کی کوشش کریں تاکہ اس قومی فریضے کو احسن طریقے سے پایہء تکمیل تک پہنچایا جا سکے۔

مزید : پشاورصفحہ آخر

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...