پبلک ٹرانسپورٹ اونرز کی کرایوں می ں اضافہ کیخلاف تحریک شروع کرنے کا اعلان

پبلک ٹرانسپورٹ اونرز کی کرایوں می ں اضافہ کیخلاف تحریک شروع کرنے کا اعلان

پشاور (سٹی رپورٹر)پبلک ٹرانسپورٹ اونر، متحدہ ٹرانسپورٹ اور شاہین ٹرانسپورٹ ایسوسی ایشن نے موٹروے ٹول پلازہ ٹیکس، فٹنس کے نام پر مانسہرہ ہری پور روٹ پر ڈارئیوروں کو تنگ کرنے اور سی این جی کی قیمتوں میں اضافہ واپس نہ لینے کیخلاف آئندہ منگل کے روز سے احتجاجی تحریک شروع کرنے کا اعلان کیاہے۔ ایسوسی ایشن کا اجلاس جنرل بس سٹینڈ پشاور میں زیر صدارت صدر نورمحمد مہمند منعقد ہوا جس میں پبلک ٹرانسپورٹ اونر ایسوسی ایشن کے صدر خان زمان آفریدی، شاہین ٹرانسپورٹ ایسوسی ایشن کے صدر صاحب شاہ ، جنرل سیکرٹری حاجی مراد، راولپنڈی اسلام صدر محمد عالم سمیت کثیر تعداد میں ہائی ایس ڈرائیوروں نے شرکت کی۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ٹرانسپورٹ رہنماؤں نے کہاکہ سندھ، بلوچستان اور پنجاب موٹروے ٹول پلازہ میں ایف 2گاڑیوں ہائی ایس جس میں 14 سواریوں کی گنجائش ہوتی ہے سے الگ ٹول ٹیکس جبکہ ایف 3 گاڑیوں کوسٹر جس میں 29 سواریوں کی گنجائش ہوتی ہے سے الگ ٹول ٹیکس مقرر ہے جبکہ خیبرپختونخوا کے ٹول پلازوں میں ہائی ایس اورکوسٹر سے ایک جیسا ٹول ٹیکس وصولی کی جارہی ہے جو ظلم ہے۔ انہوں نے کہاکہ ہری پور مانسہرہ روڈ پر فٹنس والے خیبرپختونخوا اوگرا کے سند یافتہ فٹنس سرٹیفکیٹ نہیں مانتے ہیں اور ہائی ایس ڈارئیوروں کو بے جا جرمانے لگاتے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ سی این سلنڈر پر گاڑیوں کو جرمانے لگاتے ہیں جبکہ سیاختی مقامات جانے والے مسافروں گاڑیوں کے چت پر سامان رکھنے پربھی موٹروے پولیس گاڑیوں کو پرچے دیتے ہیں۔ٹرانسپورٹروں نے کہاکہ نگران وفاقی حکومت نے پٹرول اور ڈیزل کی ریٹ کم کردی ہے لیکن سی این جی کی قیمت بدستور 96 روپے 30 پیسے مقرر ہے جس سے ٹرانسپورٹروں کے مشکلات میں اضافہ ہوگیاہے۔ انہوں نے صوبائیو وفاقی حکومت اور موٹر وے پولیس سے مسائل حل کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے دھمکی دی ہے کہ اگر موٹروے پولیس نے رویہ نہیں بدلا تو آئندہ منگل سے احتجاجی تحریک شروع کرینگے۔

مزید : پشاورصفحہ آخر