صوابی ،پی ٹی آئی کے بانی حاجی فیض ساتھیوں سمیت (ن) لیگ میں شامل
صوابی( بیورورپورٹ) پاکستان تحریک انصاف کے بانی رہنماء و سابقہ ڈسٹرکٹ کونسلر حاجی فیض محمد ،ناظم ساد رحمان،غفار وغیرہ جبکہ یونین کونسل گباسنی کے سابقہ ڈسٹرکٹ کونسلر تمریز باچا نے سینکڑوں ساتھیوں سمیت پاکستان مسلم لیگ ن میں شمولیت کا اعلان کر دیا۔انہوں نے یہ اعلان موضع مینئی میں ایک بڑے اجتماع سے خطاب کر تے ہوئے کیا جس سے پاکستان مسلم لیگ ن ضلع صوابی کے صدر و امیدوار پی کے 43شیراز خان نے کہا ہے کہ 25جولائی کو حق اور باطل کے درمیان معرکہ ہے مخالفین بو کھلاہٹ کا شکار ہے نواز شریف اور مریم نواز کیخلاف فیصلہ بغض پر مبنی ہے 13جولائی کو قائد میاں محمد نواز شریف اور مریم نواز کا وطن واپسی شاندار استقبال کیا جائیگا پاکستان مسلم لیگ ن ضلع صوابی کے صدر و امیدوار پی کے 43شیراز خان اورعامر سعید،راشد سہیل ایڈوکیٹ،تحصیل ٹوپی کے صدر یاسر زمان،اسرار خان ایڈوکیٹ،ناظم فیض محمد ،ناظم ساجد رحمان،،ملک صلاح الدین، ہمایون خان اور دیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 25جولائی کو عوام نواز شریف کے خلاف مسترد کرینگے،اور ووٹ کی طاقت سے نواز شریف کو سیاسی انتقام کا نشانہ بنانے کیخلاف تاریخی فیصلہ کرینگے انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن تھوڑے وقت میں ضلع صوابی میں بڑے ترقیاتی منصوبے مکمل کئے صوابی میں پاسپورٹ دفتر،نادرا دفتر 132کے وی لائن صوابی سے تربیلہ ،پیہور لیول کنال میں توسیع ،این اے 18اور 19کو سوئی گیس کی فراہمی،بجلی کی مد میں درجنوں فیڈرز اور گرڈ سٹیشن بنائے جبکہ مخالفین نے صرف نعروں اور دھرنوں سے سیاست کی خیبر پختونخوا سمیت چاروں صوبوں اور وفاق میں ن کی حکومت بنے گی ہمارے قائد ملک کی خاطر جیلوں سے ڈرنے والے نہیں بلکہ شیروں کی طرح 13جولائی کو وطن واپس آکر ان جعلی فیصلوں کا سامنا کرینگے اس موقع پر تحریک انصاف کے بانی رہنماء سابقہ ڈسٹرکٹ کونسلر فیض محمد نے تحریک انصاف کے ساتھ 25سالہ رفاقت ختم کرتے ہوءئے مسلم لیگ ن میں شمولیت کا اعلان کر دیا اور کہا کہ تحریک انصاف کی صوبائی حکومت نے کارکنوں کو مایوس کیا خان خوانین ،جاگیر داروں کو ذاتی کام کئے جبکہ کارکنوں کو مایوس کیا #