رستم میں پی ٹی آئی یونین کونسل بازار کے زیر اہتمام ریلی کا انعقاد

رستم میں پی ٹی آئی یونین کونسل بازار کے زیر اہتمام ریلی کا انعقاد

رستم(نمائندہ پاکستان) تحریک انصاف یونین کونسل بازار کے زیر اہتمام نہتر بانڈہ بھیڑوچ میں ایک عظیم الشان جلسے کا انعقاد کیا گیا جس کے لئے شیرنیاز خان کی قیاد ت میں کارکنان ریلی کی شکل میں پیر بابا روڈ رستم سے روانہ ہوئے، ریلی مین بازار رستم سے گزرتی ہوئی نہتر بانڈہ بھیڑوچ حجرہ امیر زیب خان پہنچ کر جلسے کی شکل اختیار کر گئی جس سے خطاب کر تے ہوئے پاکستان تحریک انصاف این اے 20 کا نامزد امیدوار مجاہد علی خان ، پی کے 49 کا نامزد امیدوار طفیل انجم ، امیر زیب خان، ناظم شیر وہاب خان اور دیگر نے کہا کہ 25جولائی 2018کو پاکستان سے اندھیروں کا خاتمہ ہو جائے گا اور عمران خان پاکستان کے وزیر اعظم ہونگے ستر سال پاکستان کی آزادی کے ہوئے مگر کرپٹ اور چور سیاستدانوں کی وجہ سے پاکستان نے ترقی نہیں یہی وجہ ہے کہ آج مسلم لیگ (ن) کے نامزد امیدواران پنجاب میں پارٹی کو ٹکٹ واپس کر رہے ہیں آنے والے الیکشن میں قوم نے غلامی کی زنجیریں تھوڑدینگے اور نیاسورج عمران خان کی شکل میں طلوع ہو گا پاکستانی قوم نے فیصلہ کر لیا ہے صرف وقت کا انتظار ہے ۔ مقررین نے کہا کہ عمران خان نے پاکستان کو چوراور کرپٹ سیاستدانوں سے پاک کرنے عہد کیا ہے اگلی باری آصف علی زرداری اور اسفندیار ولی کی ہے خان صاحب ان کے کرپشن کو بھی بے نقاب کریگی کیونکہ جیل دونوں کے منتظر ہے ۔ انہوں نے کہا کہ نیا اور کرپشن سے پاک پاکستان بنانے کے لئے25 جولائی کو عمران خان ساتھ دیکر بلے پر مہر لگائیں جب تک عمران خان پاکستان کا وزیر عظم نہیں بنتا اس وقت تک پاکستان میں ترقی ممکن نہیں ۔

مزید : پشاورصفحہ آخر

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...