پشاور ،میکے بیٹھی ناراض خاتون کو بھائی نے فائرنگ سے زخمی کردیا

پشاور ،میکے بیٹھی ناراض خاتون کو بھائی نے فائرنگ سے زخمی کردیا

پشاور(کرائم رپورٹر)تھا نہ بڈھ بیر کے حدود میں میکے بیٹھی ناراض خاتون کو بھائی نے فائرنگ کرکے زخمی کردیاجبکہ تہکال میں ہوائی گولی کی زد میں آکر ایک شخص زخمی ہوگیاواقعا ت کے مطابق گزشتہ روز مسماۃ گل ناز زوجہ اقبال نے زخمی حالت میں رپو رٹ درج کرا تے ہو ئے پولیس کو بتایا کہ وہ اپنے خاوند سے ناراض ہو کر میکے میں قیام پذیر ہے جہاں گزشتہ روز بچوں کی لڑائی پر تکرار کے بعد اس کے بھائی سمیع اللہ نے طیش میں آکر اس پر فائرنگ کر دی جس سے وہ زخمی ہو گئی جسے گھر کے دیگر افراد نے طبی امداد کیلئے فوری طور پر ہسپتال منتقل کردیا جہاں پر انکی حالت بہتر بتائی جا رہی ہے، دریں اثناء زاہد حسین ولد گلفام خان نے زخمی حالت میں تھانہ تہکال پولیس کو بتایا کہ گزشتہ شب وہ گھر میں محو خواب تھا کہ اس دوران نامعلوم سمت سے آنے والی گولی کا نشانہ بن زخمی ہو گیا جنہیں گھر کے دیگر افراد نے طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کر دیا تاہم پولیس نے دونوں واقعات کے الگ الگ مقدمات درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے ۔

مزید : پشاورصفحہ آخر

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...