محسود قبائل کی قربانیاں اظہر من الشمس ہیں ،ڈپٹی کمشنر ڈیرہ

محسود قبائل کی قربانیاں اظہر من الشمس ہیں ،ڈپٹی کمشنر ڈیرہ

ٹانک(نمائندہ خصوصی)محسود قبائل نے ملک کی بقاء کے لئے بہت بڑی قربانیاں دی ہیں دہشت گردی کے خلاف لڑی جانیوالی جنگ میں محسود قبائل نے اپنے گھر بار چھوڑ کر ایک تاریخ رقم کی ہے جو قابل تحسین ہے اس لئے ان کی قربانیوں کو فراموش نہیں کیا جا سکتا ہے قبائلیوں کو درپیش مسائل کے حل کے لئے عنقریب جنوبی وزیرستان کا دورہ کرونگا ان خیالات کا اظہار کمشنر ڈیرہ اسماعیل خان ڈویژن جاوید مروت نے ٹرائیبل یونین اف جرنلسٹس کے صحافیوں کے نمائندہ وفد سے ملاقات کے دوران کیا وفد کی قیادت سینئر صحافی سیلاب محسود اور اوردین محسود کر رہے تھے۔ کمشنر ڈیرہ کا کہنا تھا وہ محسو د قبائل کے مسائل اور ان کے رسم و رواج سے بخوبی واقف ہیں کیونکہ وہ یہا ں پر پولٹیکل ایجنٹ رہ چکے ہیں قبائلی عوام کی تکلیفات کو دور کرنے اور ان کے مسائل کے حل کے لئے تمام دستیاب وسائل کو بروئے کار لایا جائیگا تاکہ عوام کا معیار زندگی بہتر بنا یا جا سکے انہوں نے کہا کہ آپریشنز کے دوران ہونے والے مکانات کے نقصانات کے ازالہ کے لئے سروے پر کام جاری ہے او ریہ کام اس وقت جاری رہے گا جب تک کہ قبائلیوں کے نقصان کا ازالہ نہیں ہو جاتا ہے ملاقات کے دوران صحافیوں کے نمائندہ وفد نے کمشنر ڈیرہ کو علاقائی مسائل کے بارے میں اگاہی دی جس پر انہوں نے مسائل کے حل کے لئے جلد جنوبی وزیرستان کا دورہ کرنے کا عندیہ دیا ۔اس موقع پر قبائلی صحافیوں نے کمشنر ڈیرہ کا شکریہ ادا کیا ۔

مزید : پشاورصفحہ آخر

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...