مظفرآباد، طارق آباد وملحقہ علاقوں میں پانی کی شدید قلت

مظفرآباد، طارق آباد وملحقہ علاقوں میں پانی کی شدید قلت

مظفرآباد(بیورورپورٹ)مظفرآباد شہر کے علاقے طارق آباد وملحقہ علاقوں میں پانی کی شدید قلت ،عوام علاقہ محکمہ پبلک ہیلتھ کی کارکردگی کے خلاف سراپا احتجاج ،ایس ڈی او کے تبادلے کامطالبہ کردیا ،عوام علاقہ کا موقف ہے کہ گنجان آباد علاقے میں ہفتے میں ایک بار چند لمحوں کے لیے پانی کھولا جاتا ہے جب کہ بلات باقاعدگی سے وصول کیے جاتے ہیں جب کہ ایس ڈی او ظفر ڈارکی ملی بھگت سے متعدد علاقوں میں پانی چوری کیا جاتاہے ،شدید گرمی میں پانی کے شدید بحران کی وجہ سے عوام کی زندگی اجیرن ہوچکی ہے ،افسران صرف اپنی ترقیابیوں کے چکروں میں پڑے ہوئے ہیں جب کہ کارکردگی بالکل صفر ہے ،عوام علاقہ نے وزیراعظم ،سینئر وزیر ،چیف سیکرٹری ،سیکرٹری پبلک ہیلتھ سے مطالبہ کیاہے کہ قائمقام ایس ڈی او کو فوری تبدیل کرتے ہوئے کسی اہل شخص کو ایس ڈی او تعینات کیا جائے تاکہ عوام کو اس عذاب سے نجات مل سکے،عوام علاقہ کا کہنا تھا کہ جب سے ظفر ڈار کی تعیناتی ہوئی ہے اس وقت کے بعد آج تک پانی بحران ختم ہونے کے نام نہیں لے رہا ،اس بات کی بھی تحقیقات کی جائیں۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...