بے روزگاری کا خاتمہ کرکے تعلیمی انقلاب لانا چاہتے ہیں،انجینئر عامر

بے روزگاری کا خاتمہ کرکے تعلیمی انقلاب لانا چاہتے ہیں،انجینئر عامر

پاراچنار(نمائندہ پاکستان)حلقہ این اے 46 سے قومی اسمبلی کے امیدوار انجینئر عامر عباس طوری نے کہا ہے کہ وہ اپنے حلقے سے غربت اور بے روزگاری کا خاتمہ کرکے تعلیمی انقلاب لانا چاہتے ہیں پاراچنارمیں یوتھ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے حلقہ این اے 46 سے آزاد امیدوار انجینئر عامر عباس طوری نے کہا کہ اب وقت آگیا ہے کہ نوجوان ووٹ کے ذریعے اپنی تقدیر بدل ڈالیں اور ووٹ دیتے وقت علاقے کے مسائل کو مدنظر رکھیں انجینئر عامر عباس طوری کا کہنا تھا کہ انہوں نے اس وجہ سے انتخابی میدان میں قدم رکھا ہے کہ وہ سابقہ پارلیمنٹیرینز کے کردار سے مطمئن نہیں اور وہ جدید دور کے تقاضوں کے مطابق علاقے کو ترقی کی راہ پر گامزن کرنا چاہتے ہیں اور اپنے علاقے سے غربت اور بے روزگاری سمیت مسائل کا خاتمہ کرنا چاہتا ہے عامر عباس کا کہنا تھا کہ اگر وہ منتخب ہوا تو علاقے میں تعلیمی انقلاب بپا کرے گا علاقے میں امن اور بھائی چارے کی فضا قائم کرے گا

مزید : پشاورصفحہ آخر