مظفر وانی ہونہار طالب علم پوری کشمیری قوم کا ہیرو ہے،سردارمیراکبر

مظفر وانی ہونہار طالب علم پوری کشمیری قوم کا ہیرو ہے،سردارمیراکبر

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


مظفرآباد(بیورورپورٹ)وزیر جنگلات آزاد کشمیر سردار میر اکبر خان نے کہا ہے کہ کشمیری نوجوان اور حریت پسند برہان مظفر وانی ایک ہونہار طالب علم پوری کشمیری قوم کا ہیرو ہے برہان وانی کشمیر کا نڈر سپوت تھا جس کی عظیم شہادت نے تحریک آزادی کو نیا ولولہ اور جوش عطا کیابرہان وانی کشمیر کی پرامن تحریک آزادی کی علامت بن گیا ہے اورآج اس کا نام اقوام متحدہ کی دستاویزات کا حصہ ہے برہان وانی شہید اور دیگر شہدا کو شاندار الفاظ میں خراج عقیدت پیش کرتے ہوے کہا ہے کہ اس وقت کشمیر کا ہر نوجوان برہان وانی بن چکا ہے بھارت تمام تر ظلم وجبر کے باوجود کشمیری عوام کا جذبہ آزادی کم نہیں کر سکا ہے اور نہ آئندہ کر سکے گا مقبوضہ کشمیر کی صورتحال انتہائی سنگین ہو چکی ہے جہاں پر قتل و غارت گری ظلم و جبر اور انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں عروج پر ہیں لیکن اس کے باوجود بین الاقوامی مقتدر حلقوں ،عالمی برادری اور انسانی حقوق کی علمبردار تنظیموں کی جانب سے خاموش تماشائی بنے رہنا انتہائی افسوسناک ہے بھارت نے اپنے کرتوتوں پر پردہ ڈالنے کے لئے مقبوضہ کشمیر میں انٹر نیٹ اور دیگر ذرائع ابلاغ کی سروسز کو بند کر رکھا ہے تاکہ مظلوم کشمیریوں کی آہ وبکاہ عالمی دنیا تک نہ پہنچ سکے ہم کشمیریوں کی سیاسی سفارتی اور اخلاقی حمایت جاری رکھنے پر پاکستانی قوم اور قومی میڈیا کے شکرگزار ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے صحافیوں کے وفد کو انٹرویو دیتے ہو ہے کیا ۔انہوں نے کہا کہ بھارتی قابض افواج نام نہاد سکیورٹی و سرچ آپریشن کے نام پر معصوم و نہتے کشمیریوں کو شہید کر رہی ہے جس پر ہمیں سخت تشویش ہے۔انہوں نے کہا کہ بھارت سوچے سمجھے منصوبے کے تحت غلط بیانی کرتے ہوئے عالمی برادری کو یہ باور کروانے کی کوشش کر رہا ہے کہ وہ کشمیر میں دہشت گردوں کے خلاف ان آپریشنز کے تحت کارروائی کر رہا ہے حالانکہ حقیقت حال اس کے برعکس ہے اور بھارتی قابض افواج معصو م و غیر مسلح کشمیریوں کو اپنی دہشت گردی کا نشانہ بناتے ہوئے انہیں سر عام قتل کر رہی ہیں انہوں نے کہا کہ برہان وانی کی شہادت کے بعد جنم لینے والے احتجاجی مظاہروں کی شدت نے اقوام متحدہ اور عالمی میڈیا کو خاموشی ختم کرنے پر مجبور کردیا،انہوں نے کہا کہ قائد پاکستان محمد نواز شریف نے اس نڈر مجاہد کشمیر کا نام اقوام متحدہ میں لیکر جب اسے خراج عقیدت پیش کیا تو بھارتی ایوانوں میں آگ لگی ہے انہوں نے کہا ہے کہ مظلوم و محکوم کشمیریوں کی آواز کو دنیا کے ایوانوں تک پہنچانا ہم سب کی بنیادی ذمہ داری ہے انہوں نے مزید کہا کہ یوں تو تارکین وطن کمیونٹی کشمیریوں کو حق خودارادیت دئیے جانے کے سلسلے میں اپنا بھر پور کردار ادا کر رہی ہے تاہم مقبوضہ کشمیر کی موجودہ خوفناک صورتحال کا تقاضا ہے کہ تارکین وطن اپنے اندر اتحاد پیدا کرتے ہوئے مزید فعال طریقے سے اپنے مظلوم کشمیر بہن بھائیوں کی آواز کو دنیا تک پہنچانے اور انہیں اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں کے مطابق حق خودارادیت دئیے جانے کے لئے اپنے اثر ورسوخ کو بروئے کار لائیں۔انہوں نے کہا کہ تحریک آزادی جموں وکشمیر کی خاطر کشمیری قوم نے بے پناہ قربانیاں دی ہیں اور آج بھی دے رہے ہیں مقبوضہ کشمیر میں جاری بھارتی ظلم وستم کشمیریوں کے جذبہ حریت کو کم نہیں کر سکتا اقوام متحدہ کو بھارت کی جانب سے لائن آف کنٹرول پر سیز فائر لائن معاہدے کی خلاف ورزی کا سختی سے نوٹس لینا چاہیے اور بھارت پر دباؤ ڈالنا چاہیے کہ وہ معصوم کشمیریو ں کا خون بہانہ بند کرے ۔