باشعور انتخابات میں کرپٹ سیاستدانوں کو مسترد کرد ینگے : طفیل انجم

باشعور انتخابات میں کرپٹ سیاستدانوں کو مسترد کرد ینگے : طفیل انجم

رستم (نمائندہ پاکستان) تحریک انصاف پی کے 49کا نامزد امیدوار طفیل انجم نے کہا ہے کہ آنے والے الیکشن میں قوم نے کرپٹ سیاستدانوں کو مسترد کیاہے ، پی کے 49کے عیور عوام نے پانچ ہزار دینے والے اور لالٹین کو مسترد کر دیا ہے،پی ٹی آئی کی گزشتہ حکومت نے صوبے میں ریکارڈ قانون سازی کرکے صوبے میں امن و امان قائم کرکے عوام کو چوروں ، بھتہ خوروں ، سود خوروں سے چھٹکارا دلایا ، محکموں سے کرپشن کا خاتمہ کرکے عوام کے تابع کیا ، پولیس کو سیاسی اثر و رسوخ سے آزاد کرکے انصاف عام کیا ، سرکاری سکولوں میں نصاب انگلش میڈیم ہونے سے یکساں نظام تعلیم عام کیا ، صحت اور تعلیم کے شعبوں میں ریکارڈ اصلاحات کر کے عریبوں کو مفت اعلاج اور تعلیم دیا ۔ ان خیالات کااظہار انہوں نے بڑھ حجرہ ثبت خیل اور نواں کلی میں شمولیتی تقریبات سے خطاب کرتے ہوئے کیا جس مجاہد علی خان ، اکبر علی ثبت خیل ، اعجاز علی ، حمداللہ اور دیگر نے بھی خطاب کیا ۔ طفیل انجم نے کہا کہ 2013عام انتخابا ت میں عوام سے جتنے بھی وعدے کئے تھے پورے کیئے آئندہ اگر عوام نے منتخب کیا تو پی کے 49یونیورسٹی کیمپس ، سوئی گیس ،گریڈ اسٹیشن میں مزید فیڈرز، اور پہاڑی علاقوں میں پینے کا صاف پانی کی فراہی کا وعدہ کرتا ہوں ۔ انہوں نے کہا کہ آئندہ عام انتخابات میں قوم نے وقت سے پہلے فیصلہ کیا ہے کہ عمران خان کے بغیر کوئی لیڈر نیا پاکستان نہیں بنا سکتا 25جولائی کو نیا پاکستان بننے والا ہے اور اصل معنوں میں پاکستان آزاد ہو جائے گا

مزید : پشاورصفحہ آخر

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...