پاکستان کے الیکشن میں پیپلز پارٹی کامیاب ہوگی،مبشرمنیراعوان

پاکستان کے الیکشن میں پیپلز پارٹی کامیاب ہوگی،مبشرمنیراعوان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


مظفرآباد(بیورورپورٹ)پی پی آزاد کشمیر کے رہنماء سابق مشیر حکومت مبشر منیر اعوان ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ پاکستان کے حالیہ عام انتخابات میں پیپلزپارٹی کامیابی حاصل کریگی۔آئندہ وزیراعظم بلاول بھٹو زرداری ہونگے۔کسی قسم کے طالع آزما پیپلزپارٹی کا راستہ نہیں روک سکتے۔ملک بھر میں مقیم کشمیری اپنے اپنے حلقہ جات میں پیپلزپارٹی کے امیدواروں کی الیکشن مہم میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں۔پیپلزپارٹی واحد جماعت ہے جس کا ایک ممبر قومی اسمبلی بلا مقابلہ منتخب ہوا ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے پاکستان کے مختلف حلقوں میں الیکشن مہم سے واپسی کے بعد بلاول ہاؤس اعوان پٹی میں سینئر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ ساری دنیا کی جمہوری قوتیں تسلیم کرتی ہیں کہ آصف علی زرداری مملکت خداداد پاکستان مسلم وار منجھے ہوئے لیڈر ہیں اور ملک بھر کی یوتھ بلاول بھٹو کے ساتھ ہے اور حالیہ انتخابات میں یوتھ کلیدی کردار ادا کریگی۔انہوں نے مزید کہا کہ کارکنان پیپلزپارٹی کی کامیابی کیلئے سرد دھڑ کی بازی لگا رہے ہیں۔25جولائی کو پیپلزپارٹی کامیابی حاصل کریگی۔بھٹو خاندان کیخلاف جھوٹے مقدمات درج کروانے والے آج خود پکڑ میں آگئے ہیں۔جس طرح محترمہ پیشیاں بھگت رہی تھیں اس طرح آج مخالفین اور ان کی اولادیں بھگت رہی ہیں۔