ڈیرہ ،ٹرانسفارمر کے دھماکہ سے اہلکار کے گھر میں آتشزدگی

ڈیرہ ،ٹرانسفارمر کے دھماکہ سے اہلکار کے گھر میں آتشزدگی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ڈیرہ اسماعیل خان (بیورورپورٹ)ڈیرہ شہر کے محلہ مولاناعلاؤالدین میں بجلی کے ٹرانس فارمرکے دھماکے سے محکمہ ڈاکخانہ کے سینئر اہلکارحبیب اللہ سیال کے گھر میں اچانک آگ لگنے سے لاکھوں روپے کی نقدی، فرنیچرسمیت دیگرقیمتی سامان جل کر خاکسترہوگیا۔تفصیلات کے مطابق ڈیرہ شہر کے محلہ مولاناعلاؤ الدین میں بجلی کاٹرانس فارمرپھٹنے سے ٹرانس فارمر کے قریب واقع محکمہ ڈاکخانہ کے سینئر اہلکارحبیب اللہ سیال کے گھرکی بالائی منزل میں آگ لگ گئی ۔ آگ سے گھر میں موجود لاکھوں روپے کی نقدی ،فرنیچر سمیت کپڑے اوردیگرگھریلوسامان جل کر خاکسترہوگیاتاہم خوش قسمتی سے کسی قسم کاکوئی جانی نقصان نہیں ہوا ۔آگ لگنے کے بعد لوگوں نے جدوجہد کے بعد آگ پرقابو پالیا۔