چکوال،چوری کی نیت سے گھر میں داخل ہونیوالے تین ملزمان میں سے ایک گرفتار

چکوال،چوری کی نیت سے گھر میں داخل ہونیوالے تین ملزمان میں سے ایک گرفتار

چکوال(ڈسٹرکٹ رپورٹر)قصبہ موہڑہ اعوان تھانہ ڈھڈیال کے علاقہ میں تین افراد چوری کی نیت سے داخل ہوئے جن میں سے ایک کو گرفتار کرلیا گیا۔ غلام مرتضیٰ ولد فتح حیدر نے پولیس کو درخواست دی کہ حمزہ بشیر ولد محمد بشیر اور دو نامعلوم افراد گھر کے مین گیٹ سے اندر داخل ہوتے ہوئے دیکھے گئے جن کو مسمیان ساجد محمود ولد امتیاز حسین ، بابر حسین ولد فضل حسین نے موقع پر پہنچ کر حمزہ کو پکڑ لیا۔ جبکہ دیگر دو اشخاص بھاگنے میں کامیاب ہوگئے۔ اے ایس آئی محمد رزاق نے مقدمہ درج کر کے ملزمان کی تلاش شروع کردی ہے۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر