عوام کو بنیادی ضرورتوں کی فراہمی اولین ترجیح ہوگی ،اصغر خان

عوام کو بنیادی ضرورتوں کی فراہمی اولین ترجیح ہوگی ،اصغر خان

ضلع مہمند ( نمائندہ پاکستان) ضلع مہمند، عوامی نیشنل پارٹی این اے 42 کا سیٹ اپنے منشور اور پالیسی کی بنیاد پر جیت لینگے۔ ضلعی خود مختاری، تعلیم، صحت، پینے کے پانی، بجلی، سکِل سنٹرز اولین ترجیح ہوگی۔ اصغر خان کا ساتھیوں سمیت پارٹی میں شمولیت سے پارٹی مزید فعال بن گئی۔ ان خیالات کا اظہار قبائلی ضلع مہمند تحصیل حلیمزئی کمالی سے تعلق رکھنے والے سابقہ آزاد اُمیدوار ماسل بابا کے نواسے اصغر خان نے این اے 42 عوامی نیشنل پارٹی کے نامزد اُمیدوار نثار خان مومند کے ساتھ شمولیت کے موقع پر مہمند پریس کلب میں پریس کانفرنس کے دوران کیا۔ انہوں نے کہا کہ انشاء اللہ اس بار این اے 42 کا سیٹ عوامی نیشنل پارٹی کے ورکرز اپنے منشور اور کارکردگی کی بنیاد پر جیت لینگے۔ کیونکہ ہم نے گزشتہ پانچ سالوں میں عوام کی بے لوث خدمت کر کے ان کے مسائل حل کرنے کیلئے بھر پور جدوجہد کی ہے۔ جس کے ثمرات آج ہمیں الیکشن مہم کے دوران مل رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ الیکشن جیت کر اس پسماندہ علاقے کیلئے اٹھارویں ترمیم میں ضلعی خودمختاری، انفرادی کاموں کے بجائے اجتماعی کاموں پر ترجیح دینے، پانی کی دستیابی کیلئے سمال ڈیمز بنانے، تعلیم، صحت، بجلی، مزدوروں کو اپنے حقوق دلوانے، بے روزگار نوجوانوں کیلئے روزگار دینا ہماری اولین ترجیح ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ اصغر خان کا عوامی نیشنل پارٹی میں شمولیت سے پارٹی مزید فعال ہوگئی ہے۔ اور دورافتادہ علاقہ کمالی حلیمزئی کے لوگوں کی شمولیت سے ہم الیکشن آسانی سے جیت سکیں گے۔

مزید : پشاورصفحہ آخر