قصبہ دوالمیال میں فائرنگ سے ایک شخص زخمی

قصبہ دوالمیال میں فائرنگ سے ایک شخص زخمی

چکوال(ڈسٹرکٹ رپورٹر)قصبہ دوالمیال تھانہ چوآسیدنشاہ کے علاقے میں فائرنگ کر کے ایک شخص کو زخمی کر دیا گیا۔ محمد اختر ولد سنور خان ساکن دوالمیال نے پولیس کو بتایا کہ وہ محلے سے گزر رہا تھا کہ اس دوران محمد بلال ولد افضل مسلح پستول آگیا اور اس نے سیدھا فائر اس پر کیا جو اسے دائیں ٹانگ کی پنڈلی پرلگا۔ وجہ عناد مویشی چوری کا شبہ ہے۔ سب انسپکٹر محمد سجاول نے مقدمہ درج کر کے ملزم کی تلاش شروع کردی ہے جو موقع پر سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر