بدقماش عناصر کیخلاف پولیس کی کارروائی ،3 اشتہاری ،71 جرائم پیشہ گرفتار
پشاور( کرائم رپورٹر)کیپٹل سٹی پولیس پشاور نے کامیاب کارروائیوں کے دوران سنگین مقدمات میں مطلوب 3اشتہاری ملزمان سمیت 71 دیگر جرائم پیشہ افراد کو گرفتار کرکے انکے قبضے سے مجموعی طور پر بھاری تعداد میں اسلحہ اور منشیات برآمد کرکے تمام ملزمان کو حوالات منتقل کر دیا ۔ تفصیلات کے مطابق پشاور پولیس نے کیپٹل سٹی پولیس آفیسر قاضی جمیل الرحمن کی خصوصی ہدایت پر ایس ایس پی آپریشنز جاوید اقبال کی نگرانی میں اہم کارروائیاں کرتے ہوئے 3 اشتہاری ملزمان زاہد ولد عرب خان ،رحم زیب ولد اورنگزیب اور سعید اللہ ولد امیر اللہ ساکنان لنڈی ارباب کو گرفتار کر لیا اسی طرح دیگر مختلف کارروائیوں کے دوران مختلف تھانہ جات کی حدود میں منشیات فروش اور سمگلرز جنگریز ولد ماصل خان سکنہ کگہ ولہ،ارشد ولد عزت خان سکنہ شیخ محمدی، ارسل ولد جمال سکنہ سربند،مقدر ولد اطلس سکنہ پھندو،کاشف ولد لائق اورپرویز ولد حضرت گل ساکنان چغلپورہ سمیت 71 دیگر جرائم پیشہ افراد کو گرفتار کرکے انکے قبضے سے 20 عدد پستول، ایک عدد بندوق،2 عدد رائفل، سینکڑوں عددمختلف بور کے کارتوس،16 کلو گرام چرس اور 7 بوتل شراب برآمد کرکے ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرکے حوالات منتقل کر دیا ۔