راولپنڈی پولیس کی سماج دشمن عناصر کیخلاف کاروائیاں14ملزمان گرفتار

راولپنڈی پولیس کی سماج دشمن عناصر کیخلاف کاروائیاں14ملزمان گرفتار

راولپنڈی (جنرل رپورٹر) راولپنڈی پولیس نے سی پی او راولپنڈی کی خصوصی ہدایت پرمنشیات فروشوں، ناجائز اسلحہ رکھنے والوں اورقماربازی کرنے والوں کیخلاف کاروائی کرتے ہوئے14ملزمان کو قابو کر کے ان کے قبضہ سے04عدد پستول30بور معہ30رونداو ر 01عددمیگزین ، 730گرام چرس اور 30لیٹر کھلی شراب برآمدکرکے ملزمان کیخلاف الگ الگ مقدمات درج کرلیے۔تفصیلات کے مطابق تھانہ RAبازار ڈیوڈسے 01میگزین معہ 17روند، تھانہ صادق آباد پولیس نے احتشام سے 01عدد پستول30بور معہ 03روند، تھانہ گوجرخان پولیس نے سعید سے 01عدد پستول30بور معہ05روند، تھانہ صدر بیر ونی پولیس نے ضیافت سے 01عدد پستول30بور ، تھانہ روات پولیس نے ابرار سے 01عدد پستول30بور معہ05روند،تھانہ RAبازار پولیس نے انجم سے 210گرام چر س ، تھانہ ٹیکسلا پولیس نے دوست محمد سے520گر ام چر س، تھانہ ٹیکسلاپولیس نے حسنین سے 20لیٹر کھلی شر اب ، تھانہ بنی پولیس نے شہزاد سے 05لیٹر کھلی شراب ، بشارت سے 05لیٹر کھلی شراب برآمدکرکے ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کر لیے ۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر