وویمن کرائسسزسنٹر میں قبائلی لڑکی کاعملہ پر بے پناہ تشدد

وویمن کرائسسزسنٹر میں قبائلی لڑکی کاعملہ پر بے پناہ تشدد

پشاور(کرائم رپورٹر)وومن کرائسز سنٹر حیات آباد پشاور میں مقیم قبائلی لڑکی نے عملے کو تشدد کا نشانہ بنانے کے بعد سنٹر میں قیمتی سامان کو توڑ دیا، پولیس نے مقدمہ درج کرکے عدالتی احکامات کے بعد لڑکی کو دوبارہ کرائسز سنٹر کے حوالے کردیا۔ انچارج وومن کرائسز سنٹر سلمیٰ بیگم نے تھانہ حیات آباد پولیس کو بتایا کہ قبائلی ضلع وزیرستان کی انتظامیہ کی جانب سے بھیجی جانے والی خاتو ن نور آیاز دختر امبر خان ساکن شیوہ نے گزشتہ روز زبانی تکرار کے بعد عملے کو یرغمال بنا کر ان پر تشدد کیا اور بعد ازاں سنٹر میں توڑ پھوڑ کرتے ہوئے قیمتی سامان کو بھی نقصان پہنچایا۔ پولیس کے مطابق وقوعہ کے بعد لڑکی کو وومن پولیس اسٹیشن منتقل کردیا گیاتاہم گزشتہ روز عدالت میں پیشی کے دوران عدالت نے مسماۃ نورآیاز کو واپس کرائسز سنٹر منتقل کرنے کے احکامات جاری کردیئے۔

Back to Conversion Tool

مزید : پشاورصفحہ آخر