پیپلز پارٹی نے محنت کشوں،خواتین کو باعزت مقام دیا،نیئر حسین بخاری

پیپلز پارٹی نے محنت کشوں،خواتین کو باعزت مقام دیا،نیئر حسین بخاری

راولپنڈی(جنرل رپورٹر) چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو نے پارٹی منشور کے مطابق روٹی کپڑا اور مکان کے ساتھ صحت اور تعلیم کا اضافی کرکے ذوالفقار علی بھٹو کے منشور کو آگے بڑھانے اور عوام دوست بنانے کا اعلان کیا ہے اس کے علاوہ پارٹی پالیسی کے مطابق الیکشن 2018 میں سیاسی کارکنوں باخصوص خواتین کو پارٹی ٹکٹ جاری کرکے پارٹی پالیسی کو عوام دوست بنا دیا ہے۔ ان خیالات کا اظہار پاکستان پیپلز پارٹی کے مراکزی سیکرٹری جنرل سید نیئر حسین بخاری نے گزشتہ روز خیابان سر سید این اے 62سے قومی اسمبلی کی امید وار سمیرا گل کے مرکزی الیکشن آفس کے افتتاح کے موقع پر کارکنون سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی وہ واحد جمات ہے جس نے ملک میں خواتین اور محنت کش عوام کومعاشرے میں با عزت مقام دیا اور ان کے سیاسی اور معاشی حقوق واگزار کئے، اور بیگم نصرت بھٹو کی قیادت میں پیپلز پارٹی کا شعبہ خواتین قائم کیا1970کے الیکشن میں خورشید حسن میر جیے کارکن کو ٹکٹ دیا جنوں نے سیاست کے بڑے بڑے جگادروں کو شکست سے دوچار کیا اور پیپلزپارٹی کا پرچم بلند کیاسید نیئر بخاری نے کہا کہ آج محترمہ سمیرا گل کی قیادت میں کبیر علی واسطی، سردار سلیم حیدر، زمرد خان، چوہدری اسد پرویز، مسعودالحسن، اسحاق میر، خالد بوبی راجہ الطاف، چنگیز خان، راجہ عمران جیسے پرانے اور پر جوش کارکنوں اور بزرگ رہنماؤں کو دیکھ رہا ہوں جو اس بات کا ثبوت ہے کہ پیپلز پارٹی کے کارکن متحرک ہو چکے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سمیرا گل کے مد مقابل ایک پٹا ہوا مہرا ہے ؤجو کسی کے ادھاررے ٹرک کا سریا پکڑ کر اپنی سائیکل کو منزل تک پہنچانا چاہتا ہے لوگ اس طرح کے جعلسازوں سے بخوبی آگاہ ہو چکے ہیں سید نیئر بخاری نے کارکنوں سے کہا کہ وہ حوصلے اور ہمت سے بھر پور الیکشن کمپین میں داخل ہو جائیں سیاست کا میدان صرف اور صرف پیپلز پارٹی کا ہے کیونکہ پیپلز پارٹی وطن عزیزی کی واحد سئیاسی پارٹی ہے جس کی جڑیں عوام میں موجود ہیں۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...