رخسانہ یاسمین کو چیئرپرسن تعینات ہونے پر دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتے ہیں

رخسانہ یاسمین کو چیئرپرسن تعینات ہونے پر دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتے ...

پشاور( سٹاف رپورٹر)فرنٹیئر کسٹمز ایجنٹس گروپ (FCAG)خیبر پختونخوا کے صدر ٗپاک افغان جائنٹ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری(PAJCCI) کے ڈائریکٹر اور سرحد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری(SCCI) کی ڈرائی پورٹ اور ریلوے سٹینڈنگ کمیٹیوں کے چیئرمین ضیاء الحق سرحدی نے پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار فیڈرل بورڈ آف ریونیو میں رخسانہ یاسمین کو چیئرپرسن تعینات ہونے پر دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کی ہے اور کہا ہے کہ رخسانہ یاسمین نے ایف بی آر میں ٹیکس اصلاحات کو متعارف کرنے اور حکومتی ریونیو میں اضافہ کے لئے جو گراں قدر خدمات انجام دی ہیں اسے دیکھتے ہوئے حکومت نے انہیں سب سے اہم ذمہ داری سونپی ہے ۔ایک بیان میں ضیاء الحق سرحدی نے کہا کہ رخسانہ یاسمین ایک منجھی ہوئی ٹیکس آفیسر ہیں اور انہوں نے اپنی مدت ملازمت کے دوران ٹیکسوں سے متعلقہ اصلاحات ٗ ایف بی آر کی کارکردگی کو بہتر بنانے اور سب سے بڑھ کر ملکی معیشت کے استحکام کے لئے جو کردار ادا کیا ہے اُس پرٹیکس محکموں کو فخر ہے ۔ انہوں نے کہاکہ بحیثیت بزنس مین وہ ایف بی آر کی چیئرپرسن رخسانہ یاسمین کی خدمات کو سراہتے ہیں اور نگران وزیراعظم جسٹس ریٹائرڈ ناصر الملک اور نگران وفاقی وزیر خزانہ شمشاد اختر کے شکر گزار ہیں جنہوں نے انتہائی قابل اور تاریخ میں پہلی مرتبہ ایف بی آر میں خاتون کو چیئرپرسن تعینات کیا ۔ ضیاء الحق سرحدی نے یقین ظاہر کیا کہ رخسانہ یاسمین ٹیکس پیئرز اور ٹیکس کلکٹرز کے مابین فضاء کو مزید خوشگوار بنائیں گی اور ٹیکس افسران کو حقیقی معنوں میں ٹیکس فیسیلیٹیٹر کا کردار ادا کرنے کے لئے اقدامات اٹھائیں گی۔ انہوں نے یقین ظاہر کیا کہ چیئرپرسن ایف بی آر ایکسپورٹرز بالخصوص کلیئرنگ ایجنٹس حضرات کے مسائل کے حل کیلئے موثر اقدامات اٹھائیں گی۔

مزید : پشاورصفحہ آخر

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...