مسلم لیگ ن نیب کافیصلہ مسترد کرتی ہے حنیف عباسی

مسلم لیگ ن نیب کافیصلہ مسترد کرتی ہے حنیف عباسی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


راولپنڈی(جنرل رپورٹر) قومی اسمبلی کے حلقہ این اے60 سے مسلم لیگ ن کے امیدوار محمد حنیف عباسی نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن نیب کافیصلہ مسترد کرتی ہے ۔ ہمارے قائد میاں نواز شریف کے ساتھ انصاف پر مبنی فیصلہ نہیں کیا گیا ۔ نیب کے فیصلے میں کرپشن کا کوئی ذکر نہیں ہے ۔ ہمارا پہلے دن سے موقف تھا کہ ہمارے خلا ف انتقامی کارروائی کی جار ہی ہے فیصلہ کو پاکستان کی عوام کسی صورت بھی ماننے کو تیار نہیں ہے ۔ مسلم لیگ ن کے کارکن اپنے قائد کے مشن کو جاری رکھیں گے ۔ ن لیگ کے خلاف کرپشن کے خلاف صرف کیس بنائے گئے ہیں لیکن آج تک کوئی بھی ان کو ثابت نہیں کر سکا ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں یو ۔ سی 79میں ایک جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے کیا ہے انہوں نے کہا کہ نیب کی عدا لت سے اس سے قبل بھی نواز شریف پر پابندی عائد کی تھی لیکن بعد میں یہ ثابت ہو گیا کہ ان کے خلاف بنائے جانے والے مقدمات جھوٹ کے سوا کچھ نہیں تھے آج بھی 1999 والی صورتحال کا سامنا ہے نیب نے جو فیصلہ دیا ہے اس میں ہمیں پہلے دن سے انصاف کی توقع نہیں تھی ہم نے پہلے دن سے کہہ دیا تھا کہ نیب یکطرفہ کارروائی کر رہا ہے ۔25 جولائی کو عوام گھروں سے نکل کر یہ ثابت کر دیں گے کہ وہ نواز شریف کے ساتھ ہیں اور عوام اس بات کو ثبوت دینگے کہ انہیںیہ فیصلہ قبول نہیں ہے ۔انہوں نے کہا کہ سیاسی فیصلے عوام کی عدالت میں ہوتے ہیں اور الیکشن میں عوام نواز شریف کے حق میں فیصلہ دینگے ۔اس سے قبل خطاب کرتے ہوئے پاکستان مسلم لیگ ن کے نامز امید وار حلقہ پی پی 13چووہدری سر فراز افضل نے کہا ہے کہراولپنڈی میں مسلم لیگ ن کے قائدین نے ریکارڈ ترقیاتی کام کرواکر شہریوں نے اپنی محبت کاثبوت دیا ہے ، الیکشن2018 میں مسلم لیگ ن کی کامیابی کو کوئی نہیں روک سکتا ۔ ہم نعروں کی بجائے عملی خدمت پر یقین رکھتے ہیں ۔ ۔ چووہدری سر فراز افضل نے کہا کہ بیساکھیوں کے سہارے اقتدار کا خواب دیکھنے والے ناکام ہوں گے .حلقہ کے عوام کی اکثریت ہمارے ساتھ شانہ بشانہ کھڑی ہے ، انہوں نے کہا کہ سابقہ دور کے منصوبوں کا کریڈٹ لینے والوں کو اپنا گریبان جھانکنا چاہئے ، جھوٹ اور مکر و فریب کی سیاست سے عوام کو زیادہ دیر تک بے وقوف نہیں بنایا جا سکتا ۔آنے والا دو مسلم لیگ ن کا ہے اس موقع پر سماجی تنظیم کے سر براہ پرویز عاصی ۔چوہدری گلبہار اشرف ۔راجہ شوکت ۔ وائس چیرمین یو۔ سی 79صغیر اعوان ۔ چیرمین ہونین کونسل 78چک لالہ چوہدری تنویر صدیق ۔ وائس چیر مین را جہ عبدالحمید ۔ نے بھی خطاب کیا اور مسلم لیگ (ن) کی کا میابی کے لئے بھر پور مہم چلانے عزم کا اظہار کیا


Back to Conversion Tool