نواز شریف اور اس کے خاندان کیخلاف انتقامی کارروائیاں قابل مذمت ہیں : سرزمین
بونیر(ڈسٹرکٹ رپورٹر)پاکستان مسلم لیگ نواز کے ضلعی صدر حاجی سرزمین خان اور جنرل سیکریٹری حاجی شاہ بخت روان خان نے پاکستان میں نواز خاندان کے خلاف مسلسل کاروائیاں اور لندن میں انکے گھر پر حملہ کی شدید دالفاظ میں مذمت کی ہے اور کہا ہے کہ سیاست میں نا شائستگی کی نئی رجحان سے سیاست میں رواداری اور ایک دوسرے کے راہنماؤں کی عزت اور وقار کو شدید خطرات لاحق ہوگئے ہیں ۔جو افسوس ناک بھی ہے اور خطر ناک عمل بھی ہے۔انھوں نے پاکستان میں نواز خاندان کے خلاف جاری ٹرائیل کے بعد لندن میں انکے گھر پر حملے پر شدید ردعمل کا اظہار کیا ہے اور خدشہ ظاہر کیا ہے کہ ایک مخصوص سیاسی جماعت کی جانب سے گالم گلوچ سے دوسری جماعت کے کارکنان اور خاصکر نوجوانوں میں اشتعال پیدا ہونا فطری بات ہے جس کے سنگین نتائیج سامنے ائیں گے اور پی ٹی ائی کے لیڈرز سے کہا ہے کہ وہ اپنے کارکنان اور نوجوانوں کو لگام دیں ورنہ مسلم لیگ کے کارکنان اور نوجوانان اپنے قائیدین کے خلاف غلیظ زبان استعمال کرنے والوں کی زبانیں باہر کھینچ نکا لنے کی صلاحیت رکھتا ہے اور اس سے سیاسی فضاء مذید خراب ہوکر پھر کسی کا لیڈر بھی جلسہ گاہ اور گھر میں محفوظ نہیں رہے گا ۔میڈیاں سے گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے مذید کہا ہے کہ مخصوص جماعت کے کارکنان ملک کو خانہ جنگی کی طرف لے جارہے ہیں لیکن مسلم لیگ خالق جماعت کی حیثیت سے وطن عزیز کی دفاع کے لیے سینہ سپر ہیں اور کسی بھی سازش کو ناکام بنانے کے لیے پوری طرح تیا ر ہیں۔