کنٹونمنٹ بورڈ کے تجاوزات کیخلاف آپریشن کے دوران 5 موٹر سائیکلیں والوں کو جرمانے

کنٹونمنٹ بورڈ کے تجاوزات کیخلاف آپریشن کے دوران 5 موٹر سائیکلیں والوں کو ...

پشاور (سٹی رپورٹر)کنٹونمنٹ بورڈ پشاور نے تجاوزات کیخلاف آپریشن کے دوران پانچ موٹر سائیکلوں کو تحویل میں لے کر مالکان کو جرمانہ کردیا ۔ کنٹونمنٹ بورڈ پشاور کے چیف ایگزیکٹیو آفیسر رانا خاور کی ہدایت پر کنٹونمنٹ مجسٹریٹ قرۃ العین وزیر نے انفورسمنٹ سٹاف کے ہمراہ شفیع مارکیٹ ‘ لیاقت بازار ‘ گورا بازار ‘ ٹیپو سلطان روڈ اور ملحقہ بازاروں میں کھڑی موٹر سائیکلوں کے خلاف کارروائی کی گئی اور پانچ موٹر سائیکلوں کو تحویل میں لیکر مالکان کو جرمانہ کیا گیا ۔ کنٹونمنٹ مجسٹریٹ نے تاجروں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ تاجر برادری کی گزارش پر لیاقت بازار میں انفورسمنٹ سٹاف کی ڈیوٹی لگائی گئی ہے جو انہیں وقتاً فوقتاً بازاروں میں قائم تجاوزات کے متعلق آگاہ کرینگے ۔ انہوں نے کہا کہ بازاروں میں موٹر سائیکلیں کھڑی کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائیگی اور کسی کے ساتھ نرمی نہیں برتی جائیگی ۔

مزید : پشاورصفحہ آخر