ڈپٹی کمشنر نوشہرہ کی امیدوار کو ضابطہ اخلاق کی پابندی کی ہدایت

ڈپٹی کمشنر نوشہرہ کی امیدوار کو ضابطہ اخلاق کی پابندی کی ہدایت

نوشہرہ (بیورورپورٹ)ڈپٹی کمشنر نوشہرہ ارشاد احمد سودھر نے انتخابی اُمیدواروں پر زور دیا ہے کہ وہ انتخابی ضابطہ اخلاق کی ہر صورت پابندی کریں اور پرامن اور شائستہ انداز میں اپنی انتخابی مہم چلائیں اور اس حوالے سے انتظامیہ اور الیکشن کمشن کے ساتھ بھر پور تعاون کریں ۔وہ اپنے دفتر میں ضلع نوشہرہ کے مختلف انتخابی حلقوں سے الیکشن میں حصہ لینے والے اُمیدواروں سے بات چیت کررہے تھے ۔اس موقع پر ڈی پی او نوشہرہ ڈاکٹر زاہداللہ بھی موجود تھے ۔ ڈپٹی کمشنر نوشہرہ نے اس موقع پر اُمیدواروں کو انتخابی ضابطہ اخلاق پر تفصیلی بریفنگ دی اور کہا کہ پرامن اور منصفانہ وشفاف انتخابات کے لیے ضروری ہے کہ انتخابی ضابطہ اخلاق پر اس کی روح کے مطابق عمل کیا جائے اور ایسی صورتحال پیدا نہ کی جائے کہ کوئی بد نظمی پیدا ہو ۔اس موقع پر اُمیدرواروں نے بھی اپنی تجاویز انتظامیہ اور پولیس کے افسروں کے سامنے پیش کیے ۔

مزید : پشاورصفحہ آخر

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...