علاقہ کی ترقی اور خوشحالی میرا مقصد حیات ہے ،شفاقت کیانی

علاقہ کی ترقی اور خوشحالی میرا مقصد حیات ہے ،شفاقت کیانی

راولپنڈی (جنرل رپورٹر)امیدوار برائے صوبائی اسمبلی حلقہ پی پی دس شفاقت کیانی نے کہا ہے کہ علاقہ کی ترقی اور خوشحالی میرا مقصد حیات ہے ،عوامی خدمت کا مشن لے کر میدان میں اترا ہوں انشاء اللہ کامیابی قدم چومے گی ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے مرکزی الیکشن دفتر میں میڈیا نمائندوں سے انہوں نے کہا ہے کہ مخالفین کھوکھلے نعروں سے عوام کو اپنی طرف رغبت نہیں دلا سکتے اور نہ ہیحلقہ کی غیور عوام ان کے دھوکے میں آئے گی اب سوشلمیڈیا کا دور ہے پل پل کی خبرسے عوام آگاہ رہتے ہیں لہذا اب کوئی بہروپیا عوام کو جھوٹے نعروں سے اپنی طرف توجہ مبذول نہیں کر سکتا انشاء اللہ25 جولائی کا سورج ہماری کامیابی کی نوید لے کر طلوع ہو گا اور عوام کی بہتری کے منصوبوں پر بلا تاخیر عمل کیا جائے گا ، عوام نے دو دفعہ بطور ناظم یونین کونسل خدمت کا موقع دیا اور میں نے اپنی اوقات سے بڑھ کر عوامی خوشحالی کے منصوبے مکمل کروائے اب بھی موقع ملا تو وعوام کو مایوس نہیں کریں گے ۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...