شیر گڑھ ،ویلج ناظم خان محمد نے جمشید مہمند پر جان نچھاور کردی
شیرگڑھ (نامہ نگار) یونین کونسل شیرگڑھ کے ویلج 1کے ناظم حاجی خان محمد نے سابق ایم پی اے این اے 22اور پی کے 55سے مسلم لیگ کے امیدوار جمشید خان مہمند پر آخر کاراپنی جان نچھاور کردی متوفی اپنے گاؤں محمد شاہ کلے میں بجلی کے کھمبے میں جمشید خان مہمند کا پینا فلیکس لگارہے تھے کہ اچانک گر کر شدید زخمی ہوگئے ان کو فوری طبی امداد کے لئے ہسپتال پہنچادیاگیا مگر ان کی جان بچانے کی کوششیں بارآور ثابت نہ ہوسکی اور مالک حقیقی کے ساتھ جاملی تفصیلات کے مطابق ممتاز سیاسی وسماجی شخصیت پاکستان مسلم لیگ (ن) کے مقامی رہنماء یونین کونسل شیرگڑھ کے ویلج ون کے منتخب ناظم حاجی خان محمد پیر کے روز بجلی کے کھمبے سے گر کر جاں بحق ہوگئے متوفی کو شدید زخمی حالت میں طبی امداد کے لئے تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال گنجئی تخت بھائی پہنچادیاگیا جہاں سے ڈاکٹروں نے ایم ایم سی مردان ریفر کردیا ایم ایم سی مردان کے ڈاکٹروں نے ان کی تشویشناک حالت کے باعث ان کو آر ایم آئی پشاور ریفر کردیا مگر ہسپتال پہنچتے ہی متوفی نے دم توڑ دیا اور اپنے مالک حقیقی کے ساتھ جاملے متوفی بجلی کے کھمبے میں سابق ایم پی اے ،این اے 22اور پی کے 55سے مسلم لیگ کے نامزد امیدوار جمشید خان مہمند کے انتخابی پینا فلیکس خود کھمبے پر چڑھ کر لگارہے تھے کہ اچانک حادثے کے شکار ہوگئے متوفی مصالحتی کمیٹی شیرگڑھ کے چیرمین،وائس چیرمین بھی رہے ہیں انہوں نے اپنی سیاسی زندگی کا آغاز پیپلزپارٹی کے پلیٹ فارم سے کیا 2013میں انہوں نے پیپلزپارٹی کو خیر باد کہتے ہوئے سابق شہید ایم پی اے عمران خان مہمند کے گروپ کو جائن کیا عمران مہمند کی شہادت کے بعد جب ان کے بھائی اور سیاسی جان نشین جمشید خان مہمند نے مسلم لیگ میں شمولیت کا اعلان کیا تو حاجی خان محمد نے بھی مسلم لیگ میں شمولیت اختیار کی ناظم کی حیثیت سے انہوں نے اپنے علاقہ میں ترقیاتی کاموں کا جال بچھادیا ایم پی اے جمشید خان مہمند کے ترقیاتی فنڈز سے اپنے ویلج کونسل کا نقشہ بدل ڈالا متوفی سیاست کے اسرا رورموز اور اتار چڑھاؤ پر کمال درجہ مہارت رکھتے تھے وہ ممتاز سماجی کارکن اور بڑے کاشتکاروں میں شمار ہونے والے زمیندار تھے این اے 22اور پی کے 55سے مسلم لیگ کے نامزد امیدوار جمشید خان مہمند نے حاجی خان محمد کے انتقال کی خبر سنتے ہی فی الفور اپنی سیاسی سرگرمیاں وقتی طور پر معطل کرکے ان کے گھر پہنچ گئے جس کے باعث شیرگڑھ اور دیگر مقامات پر بڑے بڑے اجتماعات ملتوی کرنا پڑے متوفی کو پیر کے روز ہزار اشکبار آنکھوں کے سامنے اپنے آبائی گاؤں محمد شاہ کلے میں سپردخاک کردیاگیا ان کی رسم قل کل بروز بدھ ان کی رہائش گاہ پر ادا کی جائی گی