علاقے کی ترقی کادوسرا نام چوہدری نثار ہے،راجہ عبدالطیف

علاقے کی ترقی کادوسرا نام چوہدری نثار ہے،راجہ عبدالطیف

راولپنڈی(جنرل رپورٹر)ممتاز سماجی وسیاسی شخصیت سابق وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان کے معاون خصوصی راجہ عبدالطیف نے کہا ہے کہ علاقہ کی ترقی کا دوسرا نام چوہدری نثار علی خان ہے، سابق وفاقی وزیر داخلہ عالمی سطح کے رہنما ہیں جنہیں کسی کے ٹکٹ کی نہ ہی ضرورت ہے اور نہ وہ کسی کی سرپرستی کے محتاج ہیں 35 سال سے علاقہ عوام کی خدمت کر رہے ہیں ان کے مقابلہ میں کئی کرائے کے امیدوار آئے جو شکست خوردہ ہو کر چلے گئے ،اب بھی مانگے تانگے کے امیدوار شکست خھا کر اپنا راستہ لیں گے ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز علاقہ روات کی یونین کونسل تخت پڑی کے معروف موضع کوٹلہ میں راجہ محمدفاروق ،راجہ نصیر کے زیر اہتمام ایک کارنر میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے کیا ہے راجہ لطیف نے کہا کہ چوہدری نثار علی خان نے اس علاقہ کی ترقی کے لئے اپنی جوانی اور آرام سکون حلقہ کی عوام کے لئے وقف کر دیا ہمیں خوشی ہے کہ اس بار ہم اپنی محنت سے آزاد حیثیت میں ریکارڈ کامیابی حاصل کریں گے اس موقع پر چوہدری آزاد نمبر دار،راجہ اسحاق،راجہ حمید راجہ شاہد راجہ جہانگیر راجہ نصیر اور دیگر نے بمعہ برادری غیر مشروط طور پر چوہدری نثار علی خان کی حمایت کا اعلان کیا اور ان کی الیکشن مہم میں اہم کردار ادا کرنے کا بھی تہیہ کرتے ہوئے راجہ عبدالطیف کو یقین دلایا کہ یوسی تخت پڑی سے بھاری اکثریت سے کامیاب کروا کر ایک بار نئے جوش و جذجہ سے چہوہدری نثار کو اسمبلی میں بھیجیں گے ۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...