اپنے دو ر میں چاسدہ کے عوام کی لوث خدمت کی : محمد ہاشم خان
چارسدہ (بیورو رپورٹ) سابق صوبائی وزیر اور پی کے 59سے قومی وطن پارٹی امیدوار الحاج محمد ہاشم خان نے نجیم آباد کو سوئی گیس سپلائی ، بجلی ٹرانسفارمر زاور سڑکوں کی تعمیر سمیت دیگر بنیادی سہولیات فراہم کرنے کا اعلان کر دیا ۔پہلے بھی عوام کی بے لوث خدمت کی ہے اور آئندہ بھی کرونگا ۔ کامیابی اور ناکامی اللہ کے ہاتھ میں ہے مگر عوام سے میرا رشتہ کوئی نہیں توڑ سکتا ۔وہ اپنی رہائش گاہ پر نجیم آبا د کے عوام سے خطاب کر رہے تھے ۔ متحدہ نجیم آباد کمیٹی کے سربراہ میاں نادر شاہ کاکاخیل ، محمد ابراہیم اورمیاں ظاہر شاہ نے سابق صوبائی وزیر الحاج محمد ہاشم خا ن کو علاقے کے عوام کو درپیش مسائل سے آگاہ کیا ۔ اس موقع پر قومی وطن پارٹی پی کے 58کے امیدوار عبدالرحمان خان ، سرتاج خان ناظم اور پارٹی کے دیگر ذمہ داران بھی موجود تھے ۔ الحاج محمد ہاشم خان نے اپنی تقریر میں کہا کہ بطور چےئرمین میونسپل کمیٹی اور وزیر کی حیثیت سے انہوں نے چارسدہ کے عوام کی بے لوث خدمت کی ہے اور آئندہ بھی خدمت کاسلسلہ جاری رہیگا۔ انہوں نے کہا کہ نجیم آباد کے مکینوں کو درپیش مشکلات اور مسائل کے حوالے سے قومی وطن پارٹی کے چےئرمین آفتاب احمد خان شیر پاؤ سے تفصیلی ملاقات ہوئی ہے اور انہوں نے علاقے میں گیس اور بجلی کی ترسیل سمیت نئے ٹرانسفارمروں اور سڑکوں کی تعمیر کے حوالے سے مکمل تعاون کی یقین دہانی کر ائی ہے جس کا با قاعدہ اعلان آفتاب شیر پاؤ نجیم آباد جلسے میں کرینگے ۔ اس موقع پر نجیم آباد سے آئے ہوئے سینکڑوں مکینوں نے پی کے 59سے قومی وطن پارٹی کے امید وار الحاج محمد ہاشم خان کی مکمل حمایت کا اعلان کر دیا ۔