سابق وزیر تعلیم نے چیئر لفٹ میں 4ارب کی کرپش کی ہے : خواجہ محمد خان

سابق وزیر تعلیم نے چیئر لفٹ میں 4ارب کی کرپش کی ہے : خواجہ محمد خان

رستم (نمائندہ پاکستان) پاکستان پیپلز پارٹی کے این اے 20کے اْمیدوار خواجہ محمد خان ہوتی نے کہا ہے کہ کرپشن کے خاتمے کے دعویداروں کے دور میں سابق صوبائی وزیر تعلیم نے مالم جبہ کے چیر لفٹ میں 4ارب روپے کی کرپشن کی ہے ،تبدیلی والوں نے پانچ سالہ دور میں غریب عوام کیلئے کچھ نہیں کیا ،عریب عوام اپنے بہتر مستقبل کیلئے 25جولائی کو تیر کے نشان پر ٹپہ لگائیں ،بھٹو اور عمران کا موازنہ درست نہیں، ان خیالات کا اظہار انہوں نے یونین کونسل مچھی میں تاجہ کے مقام پرجلسے سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر ڈسٹرکٹ ممبر نعیم باچہ اور ایاز نے بھی خطاب کیا خواجہ محمد خان نے کہاکہ پاکستان پیپلز پارٹی نے ہمیشہ غریب مزدور کسان اور ریڑھی والوں کی سیاست کی ہے پیپلز پارٹی نے غریب عوام کو سوچ دیا ہے بھٹو عوام کے حقوق کیلئے سولی پر چڑھا مگر عوام کا سودا نہیں کیا ، اسلام اباد لاک ڈوان کے دوران پی ٹی ائی کے کارکنان لاٹھیا ں کھا رہے تھے اور عمران بنی گالہ میں ورزش کرہے تھے ،5 سالوں میں پی ٹی ائی کے سابقہ ایم این اے نے خلقہ کیلئے ایک روپے کا ترقیاتی پراجیکٹ منظور نہیں کیا اور اب پھر عوام سے ووٹ مانگنے کیلئے مختلف بہانوں کیساتھ نکلا ہے مگر این اے 20کے عوام باشعور ہے انکو صر ف وعدوں سے دھوکہ نہیں کیا جاسکتا انہوں نے کہا کہ ملک کی 95فیصد ابادی غریب عوام کی ہے انہی غریب عوام کی طاقت سے پیپلز پارٹی اقتدار میں ائیگی ۔

مزید : پشاورصفحہ آخر

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...