راجہ مظہر قیوم کومی کوٹ پہنچ گئے، شاندار استقبال
مظفرآباد(بیورورپورٹ) راجہ مظہر قیوم کومی کوٹ پہنچ گئے، شاندار استقبال، کارکنوں سے مشاورتی میٹنگ، منصوبہ جات کا معائنہ، عوامی مسائل حل کرانے کی مزید یقین دہانی، تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما، ایم ایل اے کھاوڑہ راجہ عبدالقیوم خان کے صاحبزادے راجہ مظہر قیوم نے کومی کوٹ کا دورہ کیا، جہاں ان کا شاندار استقبال کیا گیا، دریں اثناء کارکنوں سے مشاورتی میٹنگ کا انعقاد کیا گیا جس میں راجہ ممتاز خان، خالد قریشی، خرم شہزاد، زرین خان ویگر نے شرکت کی، راجہ مظہر قیوم نے کارکنان سیمنصوبہ جات بارے بریفنگ لی اور عوام کے باقی ماندہ مسائل بھی جلد حل کرانے کی یقین دہانی کروائی، راجہ مظہر قیوم نے کومی کوٹ میں ترقیاتی منصوبوں کا معائنہ کرتے ہوئے اطمینان کا اظہار کیا، اس موقع پر راجہ ممتاز خان، خالد قریشی نے راجہ مظہر قیوم کا دل کی عمیق گہرائیوں سے شکریہ ادا کیا۔