پٹرول سستا ہوگیا کرایے بھی کم کرائے جائیں،شہزاداعوان

پٹرول سستا ہوگیا کرایے بھی کم کرائے جائیں،شہزاداعوان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


مظفرآباد(بیورورپورٹ)موٹر سائیکل ایسوسی ایشن آزاد کشمیر کے بانی صدر معروف تاجر رہنماء شہزاد اعوان نے کہا ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات میں کمی کے باوجود کرایوں میں ہونے والے خود ساختہ اضافہ کو کنٹرول نہ کرنا لمحہ فکریہ ہے۔ڈپٹی کمشنر اور سیکرٹری ٹرانسپورٹ اتھارٹی جہلم ویلی روٹ اور نیلم ویلی روٹ سمیت مظفرآباد راولپنڈی چلنے والی ٹرانسپورٹ کے کرایہ میں خود ساختہ اضافہ کا نوٹس لیکر عوام کو لٹنے سے بچانے کیلئے کردار ادا کریں۔انہوں نے کہا کہ موٹر سائیکل ایسوسی ایشن آزاد کشمیر ایک غیر سیاسی تنظیم ہے۔جو حکومت کے ہر اچھے اقدام کی تعریف اور معاشرتی مسائل کی نشاندہی کرتی ہے۔ہم سیاست دانوں کے دم چھلے نہیں بلکہ اصلاح معاشرہ اور ریاست کی تعمیر وترقی میں کردار ادا کرنے کیلئے کوشاں ہیں ہمارا کسی بھی سیاسی جماعت سے کوئی تعلق نہیں


Back to Conversion Tool