صوابی میں مختلف کارروائیوں کے دوران منشیات برآمد ،3 گرفتار

صوابی میں مختلف کارروائیوں کے دوران منشیات برآمد ،3 گرفتار

صوابی ( بیورورپورٹ) ضلع صوابی کی پولیس نے مختلف کارروائیوں کے دوران منشیات بر آمد کر کے ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ ڈی پی او آفس سے جاری پریس ریلیز کے مطابق ڈی ایس پی صوابی سجاد حسین کی نگرانی میں ایس ایچ او صوابی منصف خان،سب انسپکٹر منتظر خان ،سب انسپکٹر حنیف خان ،اے ایس آئی شاہ زمان خان نے منشیات فروشوں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے بالترتیب ,2045گرام چرس،890گرام اور 2052گرام چرس برآمد کرکے منشیات فروش اسد سکنہ کلا ڈھیر حال مانیری ،خادم سکنہ مانیری پایاں کنڈری اور شاہ خالد سکنہ عنایت خیل صوابی کو گرفتار کرکے ان کے خلاف منشیات ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کیا گیا۔ دریں اثناء ڈی ایس پی چھوٹا لاہور اقبال خان کی نگرانی میں ایس ایچ او لاہور نورالامیں خان نے مجرم اشتہاری کے خلاف کامیاب کاروائی کرتے ہوئے گزشتہ روز غیرت کے نام پر قتل کرنے والا اشتہاری کاشف سکنہ جلبئی کو دھرلیا گیا ،ملزم کاشف نے غیرت کے نام پر نورالمین کو اسلحہ اتشین سے فائر کرکے قتل کیا گیا تھا جبکہ سرکل رزڑ زیر نگرانی ڈی ایس پی شکیل خان ،ایس ایچ او کالوخان شفیع الرحمن خان ،انچارج چوکی اتم سب انسپکٹر سبحان اللہ خان نے دوران ناکہ بندی ضلع پشاور سے تعلق رکھنے والا ملزم شکیل کو دھرلیا ان کے قبضہ سے 500گرام چرس برآمد کیا گیا #

مزید : پشاورصفحہ آخر

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...