عوام کو روز گار کی فراہمی اولین ترجیح ہے ،ہمایون خٹک

عوام کو روز گار کی فراہمی اولین ترجیح ہے ،ہمایون خٹک

تنگی(نمایندہ تنگی)حلقہ پی کے 56سے نامزد آزاد امیدوار ہمایون خٹک نے کہا ہے کہ عوام کی خدمت سر سرشار ہوکر عملی سیاست میں قدم رکھی ۔میرا موروثی سیاست کا خاتمہ اور تعلیم یافتہ نوجوانوں کو روزگار فراہم کرنا ہے یہ باتیں انہوں نے گزشتہ روز حلقہ پی کے 56کے مختلف علاقوں تڑہ کوسہ اور مدیینہ کالونی میں شمولیتی تقاریب سے خطاب کرتے ہوئے کیں ۔اس موقع پر ویلج ناظم مجاہد گل ،مفتی ،عبداللہ خان اور دیگر بھی موجود تھے ۔درجنوں افراد نے مختلف سیاسی جماعتوں سے آزاد امیدوار ہمایون خٹک پر اعتماد کا ااظہار کیا انہیں ہر قسم تعاون کرنے کی یقین دہانی کرائی ۔ہمایون خٹک کا کہنا تھا کہ میں خان اور جاگیردار نہیں بلکہ میرا تعلق متوسط طبقے سے ہے میں غریبوں کے دکھ درد سے بخوبی اگاہ ہوں۔علاقے میں تعلیم یافتہ بے وزگار نوجوانوں کو دیکھ کر بہت دکھ ہوتا ہے اگر مجھے موقع ملا تو بے روزگار نوجوانوں کو روزگار فراہم کرنا اولین ترجیحات میں شامل ہوگی ۔انہوں نے عوام سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ وہ 25جولائی کو انتخابی نشان جیپ پر مہر لگائے ۔

مزید : پشاورصفحہ آخر