چکوال،ڈی سی غلام صغیر شاہدکا سٹی ہسپتال کا اچانک معائنہ

چکوال،ڈی سی غلام صغیر شاہدکا سٹی ہسپتال کا اچانک معائنہ

چکوال(ڈسٹرکٹ رپورٹر)ڈپٹی کمشنر غلام صغیر شاہدنے سٹی ہسپتال کا اچانک معائنہ کیا ۔اس موقع پر شام اور رات کے اوقات میں گائناکالوجسٹ نہ ہونے کی بناء پر مریضوں کو سخت مشکلات کا سامنا تھا جبکہ صفائی کے نظام پر عدم اطمینان کا اظہار کیا ۔ڈی سی نے کہا کہ سیکنڈ ٹائم گائناکالوجسٹ کی تعیناتی فوری طور پر کی جائے ۔ہسپتال میں صفائی کے نظام اور ڈاکٹروں کی حاضری کو یقینی بنایا جائے ۔بعد ازاں ونہار کے وزٹ کے دوران نائٹ شفٹ کے ڈیوٹی روسٹر کی خلاف ورزی پر سخت نوٹس لیا اور صفائی کے معیار کو بہتر بنانے کے ساتھ ساتھ پینے کے صاف پانی کی فراہمی کو یقینی بنانے کی ہدایت کی۔رورل ہیلتھ سنٹر میں میل ،فی میل میڈیکل آفیسر کی سیٹ خالی ہونے اور ادویات کی کمی پر نوٹس لیتے ہوئے ڈاکٹرز کی بھرتی اور ادویات کی فراہمی کو یقینی بنانے کی ہدایت کی تاکہ ہسپتال میںآنے والے مریضوں کو بہترین طبی سہولتیں میسر ہوں ۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر