صاف پانی منصوبہ اسکینڈل،تنویر سیتھی کی نیب دفترلاہور میں حاضری

صاف پانی منصوبہ اسکینڈل،تنویر سیتھی کی نیب دفترلاہور میں حاضری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


چکوال(ڈسٹرکٹ رپورٹر)صاف پانی منصوبے سکینڈل کے حوالے سے سابق صوبائی وزیر ملک تنویر اسلم سیتھی نے پیر کے روز نیب کے دفتر لاہور میں حاضری دی۔ اس موقع پر نیب کے افسران نے تنویر اسلم سے بعض معلومات پر تبادلہ کیا۔ نیب نے تنویر اسلم کو سوالنامہ دیا جو وہ مکمل کر کے نیب کو بھجوائیں گے. یہاں پہنچنے والی اطلاعات کے مطابق تنویر اسلم سیتھی کی پیشی دوستانہ ماحول میں ہوئی۔ پیشی کے بعد میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے تنویر اسلم سیتھی نے کہا کہ میرا دامن صاف ہے میرے ہاتھ صاف ہیں، نیب نے ایک سوانامہ دیا ہے جس کو پر کر کے انہیں دینا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم کل بھی سرخرو تھے اور آئندہ بھی کامیاب ہونگے۔